Momina Haseeb 341 Posted February 15, 2017 Posted February 15, 2017 دل کے سنسان جزیروں کی خبر لائے گا درد پہلو سے جدا ہو کے کہاں جائے گا کون ہوتا ہے کسی کا شبِ تنہائی میں غمِ فرقت ہی غمِ عشق کو بہلائے گا چاند کے پہلو میں دم سادھ کے روتی ہے کرن آج تاروں فُسوں خاک نظر آئے گا راکھ میں آگ بھی ہے غمِ محرومی کی راکھ ہو کر بھی یہ شعلہ ہمیں سلگائے گا وقت خاموش ہے رُوٹھے ہوئے یاروں کی طرح کون لو دیتے ہوئے زخموں کو سہلائے گا دھوپ کو دیکھ کے اس جسم پہ پڑتی ہے چمک چھاؤں دیکھیں گے تو اس زلف کا دھیان آئے گا زندگی چل کہ زرا موت کا دم خم دیکھیں ورنہ یہ جذبہ لحد تک ہمیں لے جائے گا ــــــــــــــــــــــ 2 Quote
Waqas Dar 7,050 Posted February 15, 2017 Posted February 15, 2017 Bohaat khoob very nice @Momina Haseeb وہ جو لگتا ہے ہمیں جان سے پیارا پاگل وہ ہے لاکھوں میں فقط ایک ہمارا پاگل تیری دریاؤں سی عادت ہی تجھے لے ڈوبی میں بتاتا بھی رہا یہ ہے کنارہ، پاگل ہر کسی سے نہیں امید لگائی جاتی ہر کوئی دے نہیں سکتا ہے سہارا، پاگل! وہ بھی قسطوں میں دکھاتا ہے ادائیں اپنی وہ بھی ہونے نہیں دیتا مجھے سارا پاگل اس پہ کیا رونا، تمہیں کوئی سمجھتا ہی نہیں مجھ سے آ کر تو کہو، میں ہوں تمہارا، پاگل! ساتھ تم تھے تو ہمیں راس تھا پاگل پن بھی اب ترے بعد کریں کیسے گزارہ؟، پاگل! دور تم جب سے ہوئے تب سے ہمارے حصے !... بس خسارہ ہے، خسارہ ہے، خسارہ، پاگل 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.