Sahrish Dar⚙ Posted June 29, 2017 Posted June 29, 2017 تر ی پنا ہو ں میں سات رنگو ں کا جال ہوگا کمال ہوگا مرے سنور نے کا سلسلہ جب بحال ہوگا کمال ہوگا یہ جھیل آنکھیں جو کھینچتی ہیں نظر کی ڈوریں محبّتوں سے اگر میں ان میں اتر گئی تو وصال ہوگا کمال ہوگا وہ رہبر ِ کاروان ِ الفت میں نقش ِِ مقصود ِ دلبری ہوں سو اب دم ِ وصل وحشتوں کا زوال ہوگا کمال ہوگا نوید ِ شاہ ِ محب کو سن کر تمام درباری جھومتے ہیں خبر اڑی ہے کہ اس برس بھی دھما ل ہوگا کمال ہوگا میں بچ بچا کے غلا ظتو ں سے بس اس بھروسے پہ چل رہی ہوں صنم جو میرا نصیب ہوگا غزال ہوگا کمال ہوگا نگاہ ِ من میں جواں محبّت کا ابر ِ بارا ں ہے محو ِ رقصا ں جمال ِ حسن ِ نظر میں جو یر غما ل ہوگا کمال ہوگا برستی بارش اور اسکی یادیں پھر اس پہ یہ جنو ری کا موسم حرا تمھارا جو ایسے موسم میں حال ہوگا کمال ہوگا ڈاکٹر حرا ارشد 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now