Urooj Butt 861 Posted July 15, 2018 Posted July 15, 2018 لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے عشق پِیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے کیتلی ہجر کی تھی , غم کی بنا لی چائے وصل کی پی نہ سکے ,ایک پیالی چائے میرے دالان کا منظر کبھی دیکھو آ کر درد میں ڈوبی ہوئی شام ,سوالی چائے ہم نے مشروب سبھی مضر ِ صحت ترک کئے ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ سالی , چائے یہ پہیلی کوئی بُوجھے تو کہ اُس نے کیونکر اپنے کپ سے مرے کپ میں بھلا ڈالی , چائے میں یہی سوچ رہا تھا کہ اجازت چاہوں اُس نے پھر اپنے ملازم سے منگالی چائے اس سے ملتا ہے محبت کے ملنگوں کو سکوں دل کے دربار پہ چلتی ہے دھمالی چائے رنجشیں بھول کے بیٹھیں کہیں مل کر دونوں اپنے ہاتھوں سے پِلا خیر سگالی ,چائے عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے جان ِ احمد ! ٹھنڈی ہو جائے تو پڑ جاتی ہے کالی, چائے اعجاز احمد 1 Quote
Waqas Dar 7,050 Posted July 15, 2018 Posted July 15, 2018 achi thi 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Urooj Butt 861 Posted July 16, 2018 Author Posted July 16, 2018 23 hours ago, waqas dar said: achi thi Thnks 😊 0 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.