Urooj Butt👑 Posted July 16, 2018 Posted July 16, 2018 ہمہ وقت رنج و ملال کیا، جو گزر گیا سو گزر گیا اُسے یاد کر کے نہ دل دُکھا، جو گزر گیا سو گزر گیا نہ گلہ کیا نہ خفا ہوئے، یونہی راستے میں جُدا ہوئے نہ تُو بے وفا نہ میں بے وفا، جو گزر گیا سو گزر گیا وہ غزل کی ایک کتاب تھا، وہ گُلوں میں ایک گلاب تھا ذرا دیر کا کوئی خواب تھا ، جو گزر گیا سو گزر گیا مجھے پت جھڑوں کی کہانیاں ،نہ سنا سنا کر اداس کر تُو خزاں کا پھول ہے مُسکرا ، جو گزر گیا سو گزر گیا وہ اُداس دھوپ سمیٹ کر، کہیں وادیوں میں اُتر چکا اُسے اب نہ دے میرے دل صدا، جو گزر گیا سو گزر گیا یہ سفر بھی کتنا طویل ہے، یہاں وقت بھی کتنا قلیل ہے کہاں لوٹ کر کوئی آئے گا، جو گزر گیا سو گزر گیا وہ وفائیں تھیں یا جفائیں تھیں، یہ نہ سوچ کس کی خطائیں تھیں وہ تیرا ہے اُس کو گلے لگا ، جو گزر گیا سو گزر گیا تجھے اعتبار و یقیں نہیں، نہیں دنیا اتنی بُری نہیں نہ ملال کر میرے ساتھ آ ، جو گزر گیا سو گزر گیا 1
Urooj Butt👑 Posted July 17, 2018 Author Posted July 17, 2018 15 hours ago, waqas dar said: nice poetry keep sharing Sure.
waqas dar⚙ Posted August 4, 2018 Posted August 4, 2018 بھروسہ ذات کا اپنی فقط اِک بار دیتا ہوں جسے میں نہ بچا پاؤں، اسے خود مار دیتا ہوں دعا کرتا ہوں میں بے شک تعین اور تیقن سے مگر کچھ بھی نہ ملنے پر میں دامن جھاڑ دیتا ہوں اگر دھڑکن چھڑے دل کی ،کسی خواہش کی صورت میں تو پھر اُن دھڑکنوں کو دل میں زندہ گاڑ دیتا ہوں تجارت کر کے لفظوں کی ،کمائی لے کے جذبوں کی میں اپنے ہاتھ کے لکھے صحیفے پھاڑ دیتا ہوں مجھے دولت میں مت تولو ،مری قیمت نہیں لگتی میں بندہ یک زباں ہوں، جان اپنی وار دیتا ہوں میں ہر رشتے میں لازم دوستی اِس طور رکھتا ہوں خود اپنے ہاتھ سے دشمن کو میں تلوار دیتا ہوں میں جس دنیا میں رہتا ہوں، وہاں دھوکہ ہی دھوکہ ہے میں اس دھوکے کو یارو، مرکزی کردار دیتا ہوں جب کام ہی تیرا ________مکمل ہونے والا ہے ترے گھر کا پتا، تجھ کو چل آ جا یار دیتا ہوں ....
shawn52🚀 Posted August 11, 2018 Posted August 11, 2018 س ایک بات ہی پوچھی بچھڑنے والے نے کبھی کہیں پہ ملے تو ۔۔۔۔سلام ہو گا ناں ؟؟ کبھی کبھار ہی لیکن ۔۔پکارتے ہیں تجھے ہمارا چاہنے والوں میں نام ۔۔۔ہو گا ناں ؟؟ 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now