ROHAAN🚀 Posted February 21, 2019 Posted February 21, 2019 تم کو وحشت تو سکھا دی ہے تم کو وحشت تو سکھا دی ہے، گزارے لائق اور کوئی حکم،؟ کوئی کام،؟ ہمارے لائق،؟ معذرت! میں تو کسی اور کے مصرف میں ہوں ڈھونڈ دیتا ہوں مگر کوئی،،،،،،،، تمہارے لائق ایک دو زخموں کی گہرائی اور آنکھوں کے کھنڈر اور کچھ خاص نہیں مجھ میں،،،،،،، نظارے لائق گھونسلہ، چھاؤں، ہرا رنگ، ثمر، کچھ بھی نہیں دیکھ،،،،،، مجھ جیسے شجر ہوتے ہیں آرے لائق دو وجوہات پہ،،،،،،، اس دل کی اسامی نہ ملی ایک-> درخواست گزار اتنے؛ دو-> سارے لائق اس علاقے میں اجالوں کی جگہ کوئی نہیں صرف پرچم ہے یہاں،،،،، چاند ستارے لائق مجھ نکمے کو چنا اس نے ترس کھا کے ! دیکھتے رہ گئے حسرت سے، بچارے لائق 1
waqas dar⚙ Posted February 25, 2019 Posted February 25, 2019 وہ مجھ کو لکھتا تھا۔۔ اے ہمدم۔۔! جدائیوں کی اداس رُت میں میں لوٹ آیا تو قربتوں کے حسین موسم سے دل کا آنگن سنوار دونگا۔۔ بہار اس میں اتار دونگا۔۔ میں لے آؤنگا ساتھ اپنے محبتوں کے گلاب موسم وفا میں ڈوبے سیماب لمحے تمہاری خاطر۔۔۔ مگر۔۔۔۔ مگر وہ آیا تو عذر لایا۔۔ جواز لایا۔۔ وضاحتوں کے محاذلایا۔۔ میں جن دکھوں کی تھی انتہا پر وہ پھر سے اُن کا آغاز لایا۔۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now