waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 رہتے تھے پستیوں میں مگر خود پسند تھےہم لوگ اِس لحاظ سے کتنے بلند تھےآخر کو سو گئی کھلی گلیوں میں چاندنیکل شب تمام شہر کے دروازے بند تھےگزرے تو ہنستے شہر کو نمناک کر گئےجھونکے ہوائے شب کے بڑے درد مند تھےموسم نے بال و پر تو سنوارے بہت مگراُڑتے کہاں کہ ہم تو اسیرِ کمند تھےوہ ایک تو کہ ہم کو مٹا کر تھا مطمئنوہ ایک ہم کے پھر بھی حریصِ گزند تھےمحسن ریا کے نام پہ ساتھی تھے بے شمارجن میں تھا کچھ خلوص وہ دشمن بھی چند تھے 1
waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 محبتوں پہ بہت اعتماد کیا کرنا بُھلا چکے ہیں اُسے پھر سے یاد کیا کرنا وہ بے وفا ہی سہی اُس پہ تہمتیں کیسی ذرا سی بات پہ اتنا فساد کیا کرنا محسن نقوی 1
waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 ﺍﭘﻨﺎ ﭘﺘﮧ ﺗﻮ ﺍْﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﻣْﺠﮭﮯ ﻣﺤﺴﻦ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﮐﮭﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺼﯿﺐ ﺗﮭﺎ (ﻣﺤﺴﻦؔ ﻧﻘﻮﯼ ) 1
waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 ترس رہی ہیں وہی سُرخ راہیں مقتل کی کہ جن پہ ہوتا ہے بس ذِکرِ عام محسنؔ کا مِلا ہے کیا تُمھیں اے قاتلو قتل کر کے لبوں پہ آج بھی زِندہ ہے نام محسنؔ کا محسن نقوی 1
waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 آجا ، کہ ابھی ضبط کا ، موسم نہیں گزرا آجا ، کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ہے خوسبو کے جزیروں سے ، ستاروں کی جدوں تک اس شہر میں سب کچھ ہے ، بس تیری کمی ہے حالات دنیا نے کب چاک کیا دل؟ تیرے ہجر کے غم میں میری سانس تھمی ہے تو بہار ، تو ہی بارش ، تو ہی موسم ہے گرم و سرد یہ دنیا تو تیرے بن دنیا ہی نہیں ہے محسن یہ تیرے لفظ ہیں یا پاگل کا حال دل تیرے لفظوں میں میرا درد ، اور ایک شخص کی کمی ہے محسن نقوی شہید [gallery640x480] [photo=https://encrypted-tbn0.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcTKU5eTPlbT1jrvRu3a-Dx6qydRZqbRC2vPXxY1nfd_uwSv_W8c]ice[/photo] [photo=https://encrypted-tbn2.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcScDv4VZsrPan80wl6PzVnT3emJRrbwW5Xs0uSzEommVFzWu_wwOA]Rain[/photo] [photo=https://encrypted-tbn1.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcRECA3HE_bo9LtYQDb7eT9AyNltdiYKh4CcKKuXArj_N7J4RwY3]icy tree[/photo] [/gallery] 1
waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 محسن کو رُلائے گا تاحشر لہو اکثر زہراؑ تیری کلیوں کا صحرا میں بکھرجانا New Content added Less than in a minutes & merged. چلو کوئی بات تو بہانہ عبادت ٹھہری خوف محشر نہ سہی وہ غم جاناں ہی سہی محسن نقوی New Content added Less than in a minutes & merged. سو جاؤ محسن کوئی سوکھا ھوا پتا ھوگا تیرے آنگن میں کہاں ان کے قدم آتے ھیں محسن نقوی
waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 میں تیرے ملنے کو معجزہ کہہ رہا تھا لیکن تیرے بچھڑنے کا سانحہ بھی کمال گزرا محسن نقوی New Content added Less than in a minutes & merged. ہوائے دشت مجھے اب تو اجنبی نہ سمجھ کہ اب تو بھول گئے راستے بھی گھر کے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محسن نقوی New Content added Less than in a minutes & merged. واسطہ حسن سے کیا شدت جذبات سے کیا؟ عشق کو تیرے قبیلے یا میری ذات سے کیا؟ مری مصروف طبعیت بھی کہاں روک سکی۔ وہ تو یاد آتا ہے اسکو مرے دن رات سے کیا؟ پیاس دیکھوں یا کروں فکر کہ گھر کچا ہے۔ سوچ میں ہوں کہ مرا رشتہ ہے برسات سے کیا؟ آج اسے فکر ہے کہ کیا لوگ کہیں گے محسن۔۔۔۔ 1
Popular Post Zarnish Ali👑 Posted January 17, 2017 Author Popular Post Posted January 17, 2017 اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر کیا جانیئے کیوں تیز ہوا سوچ میں گم ہے؟ خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہونگے وہ جھوٹ نہ بولے گا میرے سامنے آ کر اب دستکیں دے گا تو کہاں اے غمِ احباب میں نے تو کہا تھا کہ مرے دل میں رہا کر ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے ڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر 6
Popular Post Zarnish Ali👑 Posted January 17, 2017 Author Popular Post Posted January 17, 2017 وفا میں اب یہ ہنر اختیار کرنا ھے وہ سچ کہے نہ کہے اعتبار کرنا ھے یہ تجھ کو جاگتے رھنے کا شوق کب سے ھوا مجھے تو خیر ترا انتظار کرنا ھے وہ مسکرا کے وسوسوں میںڈال گیا خیال تھا کہ اسے شرمسار کرنا ھے ترے فراق میں دن کس طرح کٹیں اپنے کہ شغل شب تو ستارے شمار کرنا ھے خدا خیر یہ کوئی ضد کہ شوق ھے محسن خود اپنی جاں کے دشمن سے پیار کرنا ھے 6
Popular Post Zarnish Ali👑 Posted January 17, 2017 Author Popular Post Posted January 17, 2017 جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ھر رستہ سنسان ھوا اپنا کیا ھے سارے شہر کا اک جیسا نقصان ھوا یہ دل یہ آسیب کی نگری مسکن سوچوں وہموں کا سوچ رھا ھوں اس نگری میں تو کب سے مہمان ھوا صحرا کی منہ زور ہوائیں اوروں سے منسوب ھوئیں مفت میں ھم آوارہ ٹھہرے مفت میں گھر ویران ھوا اتنی دیر میں اجڑے دل پر کتنے محشر بیت گئے جتنی دیر میں تجھ کو پا کر کھونے کا امکان ھوا یوں بھی کم آمیز تھا محسن وہ اس شہر کےلوگوں میں لیکن میرے سامنے آ کر اور بھی کچھ انجان ھوا 6
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now