👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

FDF Members Poetry

  • entries
    163
  • comments
    120
  • views
    37,584

Contributors to this blog

تم ابر گریزاں ھو .


تم ابر گریزاں ھو .
کہنے کو تو ساگر ہو 
سنتے ہیں مسیحا ہو
تم تک کبھی پہنچیں گے
گر کوئی زریعہ ہو
بس ایک تمهی خواہش
تم ایک ہی ارماں ہو
پر تم سے کہیں کیسے
تم ، ابر گریزاں ہو 
........تم ابر گریزاں ہو
مانا نہیں اس قابل
تم چاہو محبت دو
ہم تم کو سدا چاہیں
بس اتنی اجازت دو
تم عشق تمهی پوجا
تم زیست کا عنواں ہو
پر تم سے کہیں کیسے
تم ابر گریزاں ہو
.......تم ابر گریزاں ہو
ھے خشک بہت مٹی
ہر سمت بگولے ہیں
صحرا کے بگولوں سے
اٹھتے ہی تو شعلے ہیں
تم کھل کے اگر برسو
صحرا میں گلستاں ھو
پر تم سے کہیں کیسے 
تم ابر گریزاں ہو
صحرا ہوں کہ کھنڈر ہوں
خاموش سمندر ھوں
جھانکو کبھی آنکھوں میں 
اک پیار کا ساگر ھوں 
اے کاش ، کبھی جانو 
تم درد کا درماں ھو
پر تم سے کہیں کیسے 
تم ، ابر گریزاں ھو
مل جاو اگر تم تو
ھم جشن منا ئیں گے
دھرتی نے نہ دیکھے ھوں 
وہ پھول کھلائیں گے 
آنکھوں میں اجالے ھوں 
ہر سمت چراغاں ھو 
پر تم سے کہیں کیسے 
تم، ابر گریزاں ھو

15826326_1247176002036705_326633944626637598_n.jpg

1 Comment


Recommended Comments

Waqas Dar

Posted

یہ بھی ھیں ، ایسے کئی اور بھی مضموں ھوں گے
لیکن اُس شوخ کے , آھستہ سے کُھلتے ھُوئے ھونٹ
ھائے ، اِس جسم کے کمبخت دلآویز خُطوط
 آپ ھی کہیے ، کہیں ایسے بھی افسُوں ھوں گے

Join the conversation

You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Add a comment...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.



×
×
  • Create New...