خاک دل کا دیار کر ڈالا
پھرسے سینہ فگار کر ڈالا
اورکتنے دئیے جلاؤ گے؟
گھرکو تم نے مزار کرڈالا
پھرہواؤں سے دوستی کرلی
پھر سے دل داغدار کر ڈالا
یہ محبت تھی خاص شے جس کا
تم نے تو کاروبار کر ڈالا
پھر سےدل ہاتھ سے گیا دیکھو
پھر محبٌت کا وار کر ڈالا ؟؟؟
وہ جو بستی بسا کے بُھول گیا
ہم نے تو اُس سے پیار کرڈالا
دل کو پہلو میں لے کے پھرتا ھے
کہہ رہا تھا نثار کر ڈالا
تم نے فُرقت کے سارے لمحوں کو
زندگی میں شمار کر ڈالا ؟
جو ھواؤں پہ پیر رکھتے تھے
خاک نے خاکسار کر ڈالا
ھم نے خوشبو کی جستجو میں
کیوں مقدر کو دار کر ڈالا ؟
اب نہ آیا تو پھر بلا سے بتول
ہم نے تو انتظار کر ڈالا
2

3 Comments
Recommended Comments
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.