کاش میں کہہ سکوں کبھی تم سے
دل کی ہر بات ان کہی تم سے
کاش میں کہہ سکوں کبھی یہ بھی
بڑی مشکل ہے دل لگی تم سے
کاش کے میں کہہ سکوں کے تم کیا ہو
ہے میرے دل میں چاندنی تم سے
کاش میں کہہ سکوں کبھی کے مجھے
بات کرنی ہے ضروری تم سے
کاش کے یہ بھی کبھی پوچھ سکوں
کیسے ہوتی ہے بےرُخی تم سے
کاش وہ وقت بھی آجائے کے ہو
میری دنیا میں روشنی تم سے
کاش یہ راز کہہ سکوں میں کبھی
ہے حسین میری شاعری تم سے
کاش لفظوں میں کبھی کہہ پاؤں
مل کے ہوتی ہے جو خوشی تم سے
کاش یہ عمر یوں گزر جائے
میری یادیں رہیں سجی تم سے
1


2 Comments
Recommended Comments
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.