Batate hain Shadiyun ky Chohvare Dagar Dagar
بٹتے ہیں شادیوں کے چھوہارے دگڑ دگڑ
کرتے ہیں شہر بھر کے کنوارے دگڑ دگڑ
برسوں کا فاصلہ ہے ، اِسے طے کرو گے کیا
یوں دوڑتے ہیں گھوڑے تمھارے دگڑ دگڑ
ویسے ہی دندناتے ہیں اُس کی گلی میں ہم
جیسے چلے "گرائیں" ہزارے دگڑ دگڑ
پیچھے لگایا جب بھی سگِ کوئے یار کو
میرا رقیب دڑکیاں مارے دگڑ دگڑ
غیروں کی ہو گئی ہے تو پھر کس لئے خدا
اُس کو مری گلی سے گزارے دگڑ دگڑ
جھٹکے ہمارے بخت کو لگتے ہیں بے طرح
کرتے ہیں آسماں پہ ستارے دگڑ دگڑ
لیڈر تمام بحرِ کرپشن میں غوطہ زن
اور ہم بھی ہیں کنارے کنارے دگڑ دگڑ
کوئی نہیں ہے دل کا خریدار واقعی
سارے ہی آ رہے ہیں اُدھارے دگڑ دگڑ
عشاق کی ہو دشت میں ہاؤسنگ سوسائٹی
پھرتے ہیں شہر میں کیوں بچارے دگڑ دگڑ
لو نیویں نیویں ہو کے چلے بزم سے عدو
کچھ تو بھی اپنی چال دکھا رے دگڑ دگڑ
رکھتے نہیں ہیں ہاتھ بریکوں پہ زینہار
لکھتے ہیں شعر نغزگو سارے دگڑ دگڑ
نویدظفرکیانی
0 Comments
Recommended Comments
There are no comments to display.
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now