ایک بات بنتی ہے' دوسری نہيں بنتی
شاعری بنانے سے شاعری نہيں بنتی
پُھول ہونا پڑتا ہے' دُھول ہونا پڑتاہے
صرف لب ہلانے سے پنکھڑی نہيں بنتی
عشق ہو کہ درویشی' امن و کہ خوں ریزی
بات جب بگڑ جائے واقعی نہيں بنتی
ایک خاص جنگل سے لکڑیاں چراتے ہیں
ہر شجر کی ٹہنی سے بانسری نہيں بنتی
اِس قدر تسلسل سے خواب آتے جاتے ہیں
اِن دنوں ہماری اور نیند کی نہيں بنتی
چاہے کوئی بھی لڑکی جتنی خوبصورت ہو
جھیل میں اترنے سے جل پری نہيں بنتی
آپ سے گلہ کرنا اور وہ بھی محفل میں
زیب ہی نہيں دیتا بات بھی نہيں بنتی
آگ ہونا پڑتا ہے ' راکھ ہونا پڑتا ہے
اُنگلیاں رگڑنے سے روشنی نہيں بنتی
آپ اس قبیلے کے فرد ہی نہيں لگتے
اس لیے ہماری اور آپ کی نہيں بنتی
تم تو خیر شاعر ہو اور بَلا کے شاعر ہو
ایک وہ بھی ہیں جن سے بات ہی نہيں بنتی
-
entries
163 -
comments
120 -
views
37,529
2

1 Comment
Recommended Comments
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.