Waqas Dar 7,050 Posted June 29, 2016 Posted June 29, 2016 سنا ہے حد نظر سے آگے زندگی اب بھی مسکراتی ہے اب بھی سورج کی وہی عادت ہے گھر کے آنگن کو وہ جگاتا ہے مرمریں شوخ سی حسین کرنیں چہروں کو چوم کر اٹھاتی ہیں وہاں صبحیں بڑی توانا ہیں اور سب دن بھی خوب دانا ہیں منہ اندھیرے سفر کو جاتے ہیں روز پھر گھر میں شام ہوتی ہے وہی برگد تلے کی ہیں شامیں ایک حقہ ھے کئی ہیں سامع اب بھی فکریں گلی محلے کی باتوں باتوں میں ختم ہوتی ہیں وہی بچوں کا ہے حسیں بچپن جگنو, تتلی کی ہے وہی ان بن وہی جھریوں سی پیاری نانی ہے وہی پریوں کى اک کہانی ہے اب بھی موسم وہاں نشیلے ہیں وہی قوس قزح کے جھولے ہیں وہی بارش کی مستیاں اب بھی ٹین کی چھت پہ گنگناتی ہیں ہے سخن باکمال لوگوں کا میٹھا پن لازوال لہجوں کا سچ بھی جذبوں کی روح میں ہے شامل نہ محبت یہ آزماتی ہے اب بھی باقی ہے دوستی کا مان اب بھی رشتوں میں جان باقی ہے اب بھی جنت ہے ماں کے قدموں میں اب بھی ماں لوریاں سناتی ہے خوشبویں مٹیوں میں زندہ ہیں عکس بھی پانیوں میں ہیں باقی اب بھی تاروں کے سنگ راتوں کو چاندنی محفلیں سجاتی ہے اب بھی راتوں کو چاند کی سکھیاں اپنے چندا سے ملنے جاتی ہیں اور اک دور کھڑے سائے کو اپنی سب دھڑکنیں سناتی ہیں اب بھی سب قافلے جشن میں ہیں اب بھی سب فاصلے امن میں ہیں مسافر جا کے لوٹ آتے ہیں ان کی یادیں نہیں ستاتی ہیں چلو اب ہم بھی وہیں چلتے ہیں جہاں دل آج بھی دھڑکتے ہیں جہاں اب بھی وہ وقت ساکن ہے زندگی اب بھی مسکراتی ہے سنا ہے حد نظر سے آگے زندگی اب بھی مسکراتی ہے 2 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Waqas Dar 7,050 Posted June 29, 2016 Author Posted June 29, 2016 9 minutes ago, Anabiya Rajpoot said: Zabardast ...bht khoob thanks 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.