Waqas Dar 7,050 Posted July 18, 2016 Posted July 18, 2016 میرے رشکِ قمر تُو نے پہلی نظر، جب نظر سے ملائی مزا آ گیا برق سی گر گئی، کام ہی کر گئی، آگ ایسی لگائی مزا آ گیا جام میں گھول کر حُسن کی مستیاں، چاندنی مسکرائی مزا آ گیا چاند کے سائے میں اے مِرے ساقیا! تُو نے ایسی پلائی مزا آ گیا نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا، بزمِ رِنداں میں ساغر کھنکنے لگے مئے کدے پہ برسنے لگیں مستیاں، جب گھٹا گر کے چھائی مزا آ گیا بے حجابانہ وہ سامنے آ گئے، اور جوانی جوانی سے ٹکرا گئی آنکھ ان کی لڑی یُوں میری آنکھ سے، دیکھ کر یہ لڑائی مزا آ گیا شیخ صاحب کا اِیمان بِک ہی گیا، دیکھ کر حُسنِ ساقی پگھل ہی گیا آج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے، لُٹ گئی پارسائی مزا آ گیا آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر، سُرخ عارض ہوئے وصل کی بات پر اس نے شرما کے میرے سوالات پہ، ایسے گردن جُھکائی مزا آ گیا اے فناؔ شکر ہے آج بعدِ فنا، اُس نے رکھ لی میرے پیار کی آبرُو اپنے ہاتھوں سے اُس نے مری قبر پہ، چادرِ گُل چڑھائی مزا آ گیا 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.