👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا ، سرِ بزم رات یہ کیا ہوا
مری آنکھ کیسے چھلک گئی ، مجھے رنج ہے یہ برا ہوا
مری زندگی کے چراغ کا ، یہ مزاج کوئی نیا نہیں
ابھی روشنی ابھی تیرگی ، نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا
مجھے جو بھی دشمنِ جاں ملا ، وہی پختہ کارِ جفا ملا
نہ کسی کی ضرب غلط پڑی ، نہ کسی کا تیر خط ہوا
مجھے آپ کیوں نہ سمجھ سکے ، یہ خود اپنے دل ہی سے پوچھیے
مری داستانِ حیات کا ، تو ورق ورق ہے کھلا ہوا
جو نظر بچا کے گزر گئے ، مرے سامنے سے ابھی ابھی
یہ مرے ہی شہر کے لوگ تھے مرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا
ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزمِ خلوص ہوں
نہ ہمارے پاس نقاب ہے ، نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا
مرے ایک گوشۂ فکر میں ، میری زندگی سے عزیز تر
مرا ایک ایسا بھی دوست ہے جو کبھی ملا نہ جدا ہوا
مجھے ایک گلی میں پڑا ہوا ، کسی بدنصیب کا خط ملا
کہیں خونِ دل سے لکھا ہوا ، کہیں آنسوؤں سے مٹاہوا
مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی ، تو شکستہ حال مری طرح
کئی منزلوں کا تھکا ہوا ، کہیں راستے میں لٹا ہوا
ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سرِ راہ عمر گزر گئی
کوئی جستجو کا صلہ ملا، نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا

 

FB_IMG_14567757963911664.jpg

Posted

:umdaa:  very nice choice @Urooj Butt(y) 

Posted
17 hours ago, waqas dar said:

:umdaa:  very nice choice @Urooj Butt(y) 

thankss:)

Posted

ہر پل مین لاکھوں تصویریں ، ہر لمحہ اِک دنیا ۔۔۔
--کتنے عالم کھو دیتا ہے ، آنکھ جھپکنے والا ۔

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...