Urooj Butt 861 Posted September 24, 2016 Posted September 24, 2016 ہر سُو دِکھائی دیتے ہیں وہ جلوہ گر مجھے کیا کیا فریب دیتی ہے میری نظر مجھے آیا نہ راس نالۂ دل کا اثر مجھے اب تم ملے تو کچھ نہیں اپنی خبر مجھے ڈالا ہے بیخودی نے عجب راہ پر مجھے آنکھیں ہیں اور کچھ نہیں آتا نظر مجھے کرنا ہے آج حضرتِ ناصح کا سامنا مل جائے دو گھڑی کو تمہاری نظر مجھے یکساں ہے حُسن و عشق کی سرمستیوں کا رنگ اُن کی خبر نہیں ہے نہ اپنی خبر مجھے میں دُور ہوں تو روحِ سخن مجھ سے کس لیے تم پاس ہو تو کیوں نہیں آتا نظر مجھے مستانہ کر رہا ہوں رہِ عاشقی کو طے لے جائے جذبِ شوق مرا اب جدھر مجھے ڈرتا ہوں جلوہء رُخِ جاناں کو دیکھ کر اپنا بنا نہ لے کہیں میری نظر مجھے یکساں ہے حسن و عشق کی سر مستیوں کا رنگ ان کی خبر انہیں ہے نہ میری خبر مجھے مرنا ہے ان کے پاؤں پہ رکھ کر سرِ نیاز کرنا ہے آج قصہء غم مختصر مجھے سینے سے دل عزیز ہے، دل سے ہو تم عزیز سب سے مگر عزیز ہے میری نظر مجھے میں دُور ہوں تو روئے سخن مجھ سے کس لئے تم پاس ہو، تو کیوں نہیں آتے نظر مجھے کیا جانیے قفس میں رہے کیا معاملہ اب تک جو ہیں عزیز مرے بال و پر مجھے دل لے کے مجھ سے دیتے ہو داغِ جگر مجھے یہ بات بھولنے کی نہیں عمر بھر مجھے (جگر مراد آبادی) 3 Quote
Hareem Naz 1,577 Posted September 24, 2016 Posted September 24, 2016 Awesome dear 1 Quote Mri dunia meri Maa
Waqas Dar 7,050 Posted September 25, 2016 Posted September 25, 2016 Zaberdast Shairy Awalaaa choice 2 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Urooj Butt 861 Posted September 25, 2016 Author Posted September 25, 2016 THANKS TO bOth Of U 1 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.