Hareem Naz 1,577 Posted September 28, 2016 Posted September 28, 2016 سوچ کے کرنا کوئی ، پیمان جاناں وقت نہی رہتا سدا ، مہربان جاناں موسم ، وقت ، قسمت سب تُم جیسے کب بدل جائیں ، گردش دوران جاناں ممکن نہی ہے ہجرت ، روحِ قلوب سے دل وہ بِن بام و در کا ، زندان جاناں صحرا ، دشت ، شب ، ہُو کا عالم ہجر میں ہوا ہے دل ، بیابان جاناں اغراض ہوتے ہیں عنایتوں کے پیچھے یونہی لوگ نہیں ہوتے مہربان جاناں درخت پہ لکھے نام مٹ جاتے ہیں کتنے ہی انمٹ ہوں ، نشان جاناں دو دن جواں رُت پہ زعم بے معنی کون رہا ہے عمر بھر جوان جاناں کاروبار میں ہوتا ہے ، نفع در نفع عشق تو ہے سراسر نُقصان جاناں خوابِ مُحبت ہے ، سب خواب غفلت زندگی تو ہے سخت امتحان جاناں عشق عنوان ِ ہوس ہے دور جدید کا بن جاتے ہیں لوگ اب حیوان جاناں ادائیگیِ سود و اصل کے ، باوجود عشق ادا کرتا ہے تاعمر لگان جاناں قید سے کب کہیں کوئی جا سکا عشق مانگتا ہے ہونا قُربان جاناں ہجر مار ڈالے ، پتھر دلوں کو بھی عاشق بھی تو ہیں ، انسان جاناں آنکھ جھیل ، لب گُلاب ، قد دراز سُنہری رنگت ، آبرو کمان جاناں جہاں بتائے ، چند لمحے وصال کے یاد کرتا ہے وہ ، کچّا مکان جاناں میرے حال کی ہے تفسیر تیری زیرِ لب مچلتی ، مُسکان جاناں اظہار ہر بات کا لازم تو نہیں ہے سمجھ دھڑکنوں کی زبان جاناں 4 Quote Mri dunia meri Maa
Hareem Naz 1,577 Posted September 28, 2016 Author Posted September 28, 2016 Thnx both 0 Quote Mri dunia meri Maa
Waqas Dar 7,050 Posted September 29, 2016 Posted September 29, 2016 Khoobsorat shairy شک تو تھا کہ محبت میں خسارے ہونگے یقین نہیں تھا کہ سارے ہی ہمارے ہوں گے 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.