👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

 

post-2-0-22457900-1439680513_thumb.jpg

دین سے دور ، نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں
تیری دہلیز پہ ہوں، سب سے الگ بیٹھا ہوں

ڈھنگ کی بات کہے کوئی ، تو بولوں میں بھی
مطلبی ہوں، کسی مطلب سے الگ بیٹھا ہوں

بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
مطمئن دل ہے بہت ، جب سے الگ بیٹھا ہوں

غیر سے دور، مگر اُس کی نگاہوں کے قریں
محفلِ یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں

یہی مسلک ہے مرا، اور یہی میرا مقام
آج تک خواہشِ منصب سے الگ بیٹھا ہوں

عمرکرتا ہوں بسر گوشہ ء تنہائی میں
جب سے وہ روٹھ گئے ، تب سے الگ بیٹھا ہوں c

میرا انداز نصیر اہلِ جہاں سے ہے جدا
سب میں شامل ہوں ، مگر سب سے الگ بیٹھا ہوں

 

  • 1 year later...
Posted

انوکھے ساز بجتے ہیں 
جگر جب تار ہوتا ہے....

Posted

تُو نے جس شخص کو مارا تھا سمجھ کر کافر
 اُس کی مُٹھی سے تو تَسبیح کے دانے نکلے 

  • 1 month later...
Posted

دے دے موت وچھوڑے نالوں،
میری مشکل حل ھو جاوے.................................!!!!????

Posted

رکھتے ہیں محبت کو تغافل میں چھپا کر
پرواہ ہی تو کرتے ہیں جو پرواہ نہیں کرتے

Posted

اسے کہنا یہ دنیا ہے
یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں!
جو بن دستک دیے-اک بار 
جب دل میں اترتے ہیں
تو پھر واپس نہیں جاتے

Posted

اجاڑ رستے اداس شامیں کبھی بلائیں تو لوٹ آنا
کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا
میں روز یونہی ہوا پہ لکھ لکھ کر اسکی جانب یہ بھیجتی ہوں
 کہ اچھے موسم کبھی پہاڑوں پہ مسکرائیں تو لوٹ آنا

Posted

ﺟﺴﮯ ﻧﮧ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﻗﺴﻤﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺩﮮ ﮐﮯ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ
ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﮨﭧ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...