Urooj Butt Posted October 19, 2016 Report Posted October 19, 2016 کبھی اِس نگر تجھے دیکھنا، کبھی اْس نگر تجھے ڈھونڈنا کبھی رات بھر تجھے سوچنا، کبھی رات بھر تجھے ڈھونڈنا مجھے جا بجا تری جْستجوْ، تْجھے ڈھونڈتا ہوں میں کوْ بکوْ کہاں کھل سکا ترے روْ برو ، مرا اِس قدر تجھے ڈھونڈنا مرا خواب تھا کہ خیال تھا، وہ عروج تھا کہ زوال تھا کبھی عرش پر تْجھے دیکھنا ، کبھی فرش پر تجھے ڈھونڈنا یہاں ہر کسی سے ہی بیر ہے، ترا شہر قریہء غیر ہے یہاں سہل بھی تو نہیں کوئ ، مرے بے خبر تجھے ڈھونڈنا تری یاد آئ تو رو دیا، جو تْو مل گیا تجھے کھو دیا میرے سلسلے بھی عجیب ہیں، تْجھے چھوڑ کر تجھے ڈھونڈنا یہ مری غزل کا کمال ہے، کہ تری نظر کا جمال ہے تجھے شعر شعر میں سوچنا، سرِ بام و در تجھے ڈھونڈنا 3 Quote
waqas dar Posted October 25, 2016 Report Posted October 25, 2016 پھر خیالات سے گزری ہے سواری تیری میں نے الفاظ میں تصویر اتاری تیری Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.