Ahmed Nadeem Qasmi

6 topics in this forum
-
- 0 replies
- 3.5k views
عشق میں ضبط کا یہ بھی کوئی پہلو ہو گا جو میری آنکھ سے ٹپکا، تیرا آنسو ہو گا ایک پَل کو تیری یاد آئے تو مَیں سوچتا ہوُں خواب کے دشت میں بھٹکا ہوُا آہُو ہو گا تجھ کو محسوس کروں، مس نہ مگر کر پاؤں کیا خبر تھی کہ تو اِک پیکرِ خوشبو ہو گا اب سمیٹا ہے تو پھر مُجھ کو ادھُورا نہ سمیٹ زیرِ سر سنگ نہ ہو گا، میرا بازُو ہو گا مجھ کو معلوُم نہ تھی ہجر کی یہ رمز، کہ توُ جب میرے پاس نہ ہو گا تو ہر سُو ہو گا اِس توقّع پہ مَیں اب حشر کے دن گِنتا ہوُں حشر میں، اور کوئی ہو کہ نہ ہو، تُو ہو گا احمد ندیم قاسمی
Last reply by jannat malik, -
-
- 2 replies
- 1.7k views
جاتے ہوئے اک بار تو جی بھر کے رُلائیں ممکن ہے کہ ہم آپ کو پھر یاد نہ آئیں ہم چھیڑ تو دیں گے ترا محبوب فسانہ کھنچ آئیں گی فردوس کی مدہوش فضائیں پھر تشنہ لبی زخم کی دیکھی نہیں جاتی پھر مانگ رہا ہوں ترے آنے کی دعائیں پھر بیت نہ جائے یہ جوانی، یہ زمانہ آؤ تو یہ اُجڑی ہوئی محفل بھی سجائیں پھر لوٹ کے آئیں گے یہیں قافلے والے اُٹھتی ہیں اُفق سے کئی غمناک صدائیں شاید یہی شعلہ مری ہستی کو جلا دے دیتا ہوں میں اڑتے ہوئے جگنو کو ہوائیں اے کاش ترا پاس نہ ہوتا مرے دل کو اٹھتی ہیں پر رک جاتی ہیں سینے میں صدائیں اک آگ سی بھر دیتا ہے رگ رگ میں تبسّم اس لطف سے اچھی ہیں حسینوں کی جفائیں معبود ہو اُن کے ہی تصّور کی تجلّی اے تشنہ لبو آؤ! نیا دَیر بنائیں ہ…
Last reply by Waqas Dar, -
- 7 replies
- 2.2k views
Zist aazar hui jati hai sans talavar hui jati hai jism bekar hua jata hai ruh bedar hui jati hai kan se dil mein utarati nahi baat aur guftar hui jati hai dhal ke nikali hai haqiqat jab se kuch purasrar hui jati hai ab to har zakhm ke munhband kali lab-e-izahar hui jati hai phul hi phul hain har simt ‘nadeem’ reh dushvar hui jati hai
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.7k views
Tootate Jaate Hain Sab Aaina Khane Mere ٹوٹتے_جاتے_ہیں_سب_آئینہ_خانے_میرے وقت_کی_زد_میں_ہیں_یادوں_کے_خزانے_میرے زندہ_رہنے_کی_ہو_نیّت_تو_شکایت_کیسی میرے_لب_پر_جو_گِلے_ہیں_وہ_بہانے_میرے رخشِ_حالات_کی_باگیں_تو_مرے_ہاتھ_میں_تھیں صرف_میں_نے_کبھی_احکام_نہ_مانے_میرے میرے_ہر_درد_کو_اس_نے_اَبَدیّت_دے_دی یعنی_کیا_کچھ_نہ_دیا_مجھ_کو_خدا_نے_میرے میری_آنکھوں_میں_چراغاں_سا_ہے_مستقبل_کا اور_ماضی_کا_ہیولٰی_ہے_سَرھانے_میرے تُو_نے_احسان_کیا_تھا_تو_جتایا_کیوں_تھا اس_قدر_بوجھ_کے_لائق_نہیں_شانے_میرے راستہ_دیکھتے_رہنے_کی_بھی_لذّت_ہے_عجیب زندگی_کے_سبھی_لمحات_سہانے_میرے جو_بھی_چہرہ_نظر_آیا_ترا_چہرہ_نکلا تو_بصارت_ہے_مری__یار_پرانے_میرے …
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.7k views
شبِ ہجراں تھی جو بسَر نہ ہوئی ورنہ کِس رات کی سحر نہ ہوئی ایسا کیا جرم ہو گیا ہم سے کیوں ملاقات عُمر بھر نہ ہوئی اشک پلکوں پہ مُستقل چمکے کبھی ٹہنی یہ بے ثمر نہ ہوئی تیری قُربت کی روشنی کی قسم صُبح آئی مگر سحر نہ ہوئی ہم نے کیا کیا نہ کر کے دیکھ لیا کوئی تدبیر کار گر نہ ہوئی کتنے سُورج نِکل کے ڈُوب گئے شامِ ہجراں ! تری سحر نہ ہوئی اُن سے محفل رہی ہے روز و شب دوستی اُن سے عُمر بھر نہ ہوئی یہ رہِ روزگار بھی کیا ہے ایسے بچھڑے کہ پھر خبر نہ ہوئی اِس قدر دُھوپ تھی جُدائی کی یاد بھی سایۂ شجر نہ ہوئی شبِ ہجراں ہی کٹ سکی نہ عدیم ورنہ کِس رات کی سحر نہ ہوئی
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.6k views
کبھی اِس نگر تجھے دیکھنا، کبھی اْس نگر تجھے ڈھونڈنا کبھی رات بھر تجھے سوچنا، کبھی رات بھر تجھے ڈھونڈنا مجھے جا بجا تری جْستجوْ، تْجھے ڈھونڈتا ہوں میں کوْ بکوْ کہاں کھل سکا ترے روْ برو ، مرا اِس قدر تجھے ڈھونڈنا مرا خواب تھا کہ خیال تھا، وہ عروج تھا کہ زوال تھا کبھی عرش پر تْجھے دیکھنا ، کبھی فرش پر تجھے ڈھونڈنا یہاں ہر کسی سے ہی بیر ہے، ترا شہر قریہء غیر ہے یہاں سہل بھی تو نہیں کوئ ، مرے بے خبر تجھے ڈھونڈنا تری یاد آئ تو رو دیا، جو تْو مل گیا تجھے کھو دیا میرے سلسلے بھی عجیب ہیں، تْجھے چھوڑ کر تجھے ڈھونڈنا یہ مری غزل کا کمال ہے، کہ تری نظر کا جمال ہے تجھے شعر شعر میں سوچنا، سرِ بام و در تجھے ڈھونڈنا
Last reply by Waqas Dar,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
