jannat malik👑 Posted May 18, 2017 Posted May 18, 2017 جاتے ہوئے اک بار تو جی بھر کے رُلائیں ممکن ہے کہ ہم آپ کو پھر یاد نہ آئیں ہم چھیڑ تو دیں گے ترا محبوب فسانہ کھنچ آئیں گی فردوس کی مدہوش فضائیں پھر تشنہ لبی زخم کی دیکھی نہیں جاتی پھر مانگ رہا ہوں ترے آنے کی دعائیں پھر بیت نہ جائے یہ جوانی، یہ زمانہ آؤ تو یہ اُجڑی ہوئی محفل بھی سجائیں پھر لوٹ کے آئیں گے یہیں قافلے والے اُٹھتی ہیں اُفق سے کئی غمناک صدائیں شاید یہی شعلہ مری ہستی کو جلا دے دیتا ہوں میں اڑتے ہوئے جگنو کو ہوائیں اے کاش ترا پاس نہ ہوتا مرے دل کو اٹھتی ہیں پر رک جاتی ہیں سینے میں صدائیں اک آگ سی بھر دیتا ہے رگ رگ میں تبسّم اس لطف سے اچھی ہیں حسینوں کی جفائیں معبود ہو اُن کے ہی تصّور کی تجلّی اے تشنہ لبو آؤ! نیا دَیر بنائیں ہم سنگِ دریا پہ بے ہوش پڑے ہیں کہہ دے کوئی جبریل سے، بہتر ہے، نہ آئیں ہاں، یاد تو ہوگا تمہیں راوی کا کنارا چاہو تو یہ ٹوٹا ہوا بربط بھی بجائیں توبہ کو ندیم آج تو قربان کرو گے جینے نہیں دیتیں مجھے ساون کی گھٹائیں احمد ندیم قاسمی 2
waqas dar⚙ Posted May 21, 2017 Posted May 21, 2017 اوڑھ لی ہے خاموشی، گفتگو نہیں کرنی !!! دل کو مار دینا ہے ، آرزو نہیں کرنی۔۔۔۔ اب تمہاری راہوں میں دھول بھی نہیں ہونا !!! اور تم کو پانے کی جستجو نہیں کرنی۔۔۔۔۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now