HaYa MaLiK🚀 Posted October 20, 2016 Posted October 20, 2016 سسکیاں لیتی ہوئی غمگین ہواؤ، چُپ رہو سو رہے ہیں درد، ان کو مت جگاؤ، چُپ رہو رات کا پتھر نہ پگھلے گا شعاعوں کے بغیر صبح ہونے تک نہ بولو ہم نواؤ ، چُپ رہو بند ہیں سب میکدے، ساقی بنے ہیں محتسب اے گرجتی گونجتی کالی گھٹاؤ ، چُپ رہو تم کو ہے معلوم آخر کون سا موسم ہے یہ فصلِ گل آنے تلک اے خوشنواؤ ، چُپ رہو سوچ کی دیوار سے لگ کر ہیں غم بیٹھے ہوئے دل میں بھی نغمہ نہ کوئی گنگناؤ ، چُپ رہو چھٹ گئے حالات کے بادل تو دیکھا جائے گا وقت سے پہلے اندھیرے میں نہ جاو ، چُپ رہو دیکھ لینا، گھر سے نکلے گا نہ ہمسایہ کوئی ....اے مرے یارو، مرے درد آشناؤ ، چُپ رہو 2
waqas dar⚙ Posted October 20, 2016 Posted October 20, 2016 Bohaaaaaaaaaaaaat Umdaaaaaaaaaaaa .. Lajawabbbb poetry @HaYa MaLiK 1
waqas dar⚙ Posted October 20, 2016 Posted October 20, 2016 مڑکے دیکھاتو بھلا کیا نکلا شہر کا شہر پرایا نکلا کوئی بولا ہی نہیں میرے لیے تیرا لاہور بھی کوفہ نکلا اس لیے ٹوٹ گیا تھا میں بھی شہر کا شہر ادھورا نکلا یو ں برامد ہوئی دل سے تری یاد جیسے دریا کوئی پیاسا نکلا مجھ کو اس بات کا صدمہ ہے بہت اپنے اندر سے تو آدھا نکلا ایک ہی بات ہے اب میرے لیے شعر نکلا کہ جنازہ نکلا سرخرو ہوں کہ تری دنیا میں ایک انسان تو سچا نکلا تو وہی ہے نا محبت والا تو وہی ہے نا جو جھوٹا نکلا
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now