Popular Post Zarnish Ali Posted January 4, 2017 Popular Post Report Posted January 4, 2017 کن سوچوں میں گم رہتے ہو اِتنے خائف کیوں رہتے ہو ہر آہٹ سے ڈرتے ہو تیز ہَوا نے مجھ سے پوچھا ریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو کاش کوئی ہم سے بھی پوچھے رات گئے تک کیوں جاگے ہو میں دریا سے بھی ڈرتا ہوں تم دریا سے بھی گہرے ہو کون سی بات ہے تم میں ایسی اِتنے اچھے کیوں لگتے ہو پیچھے مڑ کر کیوں دیکھا تھا پتھر بن کر کیا تکتے ہو جاؤ جیت کا جشن مناؤ میں جھوٹا ہوں تم سچے ہو اپنے شہر کے سب لوگوں سے میری خاطر کیوں اُلجھے ہو کہنے کو رہتے ہو دل میں پھر بھی کتنے دُور کھڑے ہو رات ہمیں کچھ یاد نہیں تھا رات بہت ہی یاد آئے ہو ہم سے نہ پوچھو ہجر کے قصے اپنی کہو اب تم کیسے ہو محسن تم بدنام بہت ہو جیسے ہو پھر بھی اچھے ہو محسن نقوی Yumna zia, Kainat Khan, waqas dar and 3 others 6 Quote
Popular Post jannat malik Posted January 4, 2017 Popular Post Report Posted January 4, 2017 Awlaaaaa @Zarnish Ali محسن نقوی واسطہ حسن سے کیا شدت جذبات سے کیا؟ عشق کو تیرے قبیلے یا میری ذات سے کیا؟ میری مصروف طبیعت بھی کہاں روک سکی_ وہ تو یاد آتا ہے اسے میرے دن رات سے کیا؟۔۔۔ Kainat Khan, Hareem Naz, Yumna zia and 2 others 5 Quote
Zarnish Ali Posted January 4, 2017 Author Report Posted January 4, 2017 @Jannat malik thankx jannat malik, Yusra Ali, Yumna zia and 1 other 4 Quote
Kainat Khan Posted January 4, 2017 Report Posted January 4, 2017 کمال Yusra Ali and Yumna zia 2 Quote
waqas dar Posted January 5, 2017 Report Posted January 5, 2017 دیکھ مت چھیڑ چھلک جائے نہ پیمانہ صبر ہم زمانے کے رویوں سے بھرے بیٹھے ھیں Yumna zia, Zarnish Ali and Fareeha Kanwal 3 Quote
Popular Post Zarnish Ali Posted January 17, 2017 Author Popular Post Report Posted January 17, 2017 سجا کے سر پہ ستاروں کے تاج رکھتا ھے زمیں پہ بھی وہ فلک کا مزاج رکھتا ھے سنورنے والے سدا آئینے کو ڈھونڈتے ھیں بچھڑ کے بھی وہ مری احتیاج رکھتا ھے صبا خرام خزاں پیرہن بہار بدن وہ موسموں کا عجب امتزاج رکھتا ھے ہم اس کے حسن کو تسخیر کرکے دیکھیںگے جبیں پہ کون شکن کا خراج رکھتا ھے چرا کے آنکھ میںکچھ خواب رکھ لیے محسن کسان جیسے بچا کے اناج رکھتا ھے Yumna zia, Hareem Naz, waqas dar and 3 others 6 Quote
waqas dar Posted February 12, 2017 Report Posted February 12, 2017 On 1/17/2017 at 8:41 PM, Zarnish Ali said: سنورنے والے سدا آئینے کو ڈھونڈتے ھیں بچھڑ کے بھی وہ مری احتیاج رکھتا ھے Bohaaat khoooob @Zarnish Ali Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.