Zarnish Ali 7,894 Posted January 19, 2017 Posted January 19, 2017 یہ اگر انتظام ہے ساقی پھر ہمارا سلام ہے ساقی آج تو اذن عام ہے ساقی رات رندوں کے نام ہے ساقی میرے ساغر میں رات اُتری ہے چاند تاروں کا جام ہے ساقی ایک آئے گا،ایک جائے گا مے کدے کا نظام ہے ساقی جام ٹوٹے ،صراحیاں ٹوٹیں یہ بھی اک قتل عام ہے ساقی تیرے ہاتھوں سے پی رہا ہوں شراب مے کدہ میرے نام ہے ساقی بشیر بدر 2 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.