Jump to content

Recommended Posts

Posted

شمارِ سبحہ، مرغوبِ بتِ مشکل پسند آیا
تماشائے ‘بہ یک کف بردنِ صد دل‘ پسند آیا
بہ فیضِ بے دلی، نومیدئ جاوید آساں ہے
کشائش کو ہمارا عقدہِ مشکل پسند آیا
ہوائے سیرِگل، آئینہِ بے مہرئ قاتل
کہ اندازِ ‘بخوں غلطیدنِ بسمل‘ پسند آیا
مرزا اسداللہ غالب

  • 2 months later...
Posted

غالب کے ہاں محفل جمی تھی۔ ایک شاگرد نے ترنگ میں آکر مصرع کہا

شراب سیخ پہ ڈالی، کباب شیشے میں

اس مہمل مصرع پر سب چونک پڑے۔ چاروں طرف سے لعنت و ملامت شروع ہو گئی۔ مصرع کہنے والا بے چارہ گم سم سہمی فاختہ کی صورت ہر ایک کا منہ دیکھتا رہا۔

غالب سب سنتے رہے مگر خاموش رہے۔ جب سب اپنی اپنی کہہ چکے تو غالب نے متانت سے کہا۔
 ارے بھائی! آپ نے پورا شعر بھی تو سنا ہوتا۔ خیر اب مجھ سے سن لیجیئے۔

کسی کے آنے سے ساقی کے ایسے ہوش اڑے
 شراب سیخ پہ ڈالی، کباب شیشے میں

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.