waqas dar⚙ Posted January 1, 2018 Posted January 1, 2018 خواب میں منظر رہ جاتا ہے تکیے پر سر رہ جاتا ہے آ پڑتی ہے جھیل آنکھوں میں ہاتھ میں پتھر رہ جاتا ہے روز کسی حیرت کا دھبہ آئینے پر رہ جاتا ہے دل میں بسنے والا اک دن جیب کے اندر رہ جاتا ہے ندیا پر ملنے کا وعدہ میز کے اوپر رہ جاتا ہے سال گزر جاتا ہے سارا اور کلینڈر رہ جاتا ہے آنگن کی خواہش میں کوئی بام کے اوپر رہ جاتا ہے لگ جاتی ہے ناؤ اس پار اور سمندر رہ جاتا ہے رخصت ہوتے ہوتے کوئی دروازے پر رہ جاتا ہے
waqas dar⚙ Posted January 1, 2018 Author Posted January 1, 2018 اے سال الوداع تجھے جانا مبارک ہو میری زندگی کی کتاب سے ایک اور باب ختم ہوا اک نیا ورق الٹ گیا حال کا اک صفحہ ماضی میں پلٹ گیا اس شکستہ دیوار سے ایک اینٹ اور ٹوٹ کر گری مڑ کر نگاہ کروں تو چند آنسو کچھ مسکراہٹیں کچھ اداس لمحے چند کھلکھلاہٹیں بے شمار لپکتی دعائیں New Content added Less than in a minutes & merged. تُو مجھے ڈھونڈ میں تجھے ڈھونڈوں کوئی ہم میں سے رہ گیا ہے کہیں جون ایلیا
waqas dar⚙ Posted January 2, 2018 Author Posted January 2, 2018 پھر نیا سال ، نئی صبح ، نئی امیدیں اے میرے اللّلہ خیر کی خبروں کے اجالے رکھنا آمین
waqas dar⚙ Posted January 2, 2018 Author Posted January 2, 2018 ___کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائے ___کیلنڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now