Sahrish Dar 516 Posted May 1, 2018 Posted May 1, 2018 تم کہ سنتے رہے اوروں کی زبانی لوگو ہم سُناتے ہیں تمہیں اپنی کہانی لوگو کون تھا دشمنِ جاں وہ کوئی اپنا تھا کہ غیر ہاں وہی دُشمنِ جاں دلبرِ جانی لوگو زُلف زنجیر تھی ظالم کی تو شمشیر بدن رُوپ سا رُوپ جوانی سی جوانی لوگو سامنے اُسکے دِکھے نرگسِ شہلا بیمار رُو برو اُسکے بھرے سَرو بھی پانی لوگو اُسکے ملبوس سے شرمندہ قبائے لالہ اُس کی خوشبو سے جلے رات کی رانی لوگو ہم جو پاگل تھے تو بے وجہ نہیں تھے پاگل ایک دُنیا تھی مگر اُس کی دِوانی لوگو ایک تو عشق کیا عشق بھی پھر میر سا عشق اس پہ غالب کی سی آشفتہ بیانی لوگو ہم ہی سادہ تھے کِیا اُس پہ بھروسہ کیا کیا ہم ہی ناداں تھے کہ لوگوں کی نہ مانی لوگو ہم تو اُس کے لئے گھر بار بھی تج بیٹھے تھے اُس ستمگر نے مگر قدر نہ جانی لوگو کس طرح بھُول گیا قول و قسم وہ اپنے کتنی بے صرفہ گئی یاد دہانی لوگو اب غزل کوئی اُترتی ہے تو نوحے کی طرح شاعری ہو گئی اب مرثیہ خوانی لوگو شمع رویوں کی محبت میں یہی ہوتا ھے رہ گیا داغ فقط دل کی نشانی لوگو ( احمد فراز ) AHMAD FRAZ 1 Quote 🏠 Portal Home 📡 Latest Activity Wall 🔍 Search Forum Topics 📝 Community Blogs 📸 Image Gallery 😂 Jokes & Riddles 🍲 Cooking & Recipes 👗 Female Fashion 🏡 Interior Decoration 🌍 News & Jobs 📩 Contact Support 👋 Welcome & Introductions
Waqas Dar 7,036 Posted May 2, 2019 Posted May 2, 2019 یہ سوچ کر کہ ، غم کے خریدار آ گئے ھم خواب بیچنے ، سرِ بازار آ گئے آواز دے کے چُھپ گئی ، ھر بار زندگی ھم ایسے سادہ دل تھے ، کہ ھر بار آ گئے اب دل میں حوصلہ ، نہ سکت بازوؤں میں ھے اب کہ مقابلے پہ ، میرے یار آ گئے ھم کج اَدا چراغ ، کہ جب بھی ھوا چلی تاقوں کو چھوڑ کر ، سرِ دیوار آ گئے سُورج کی دوستی پہ ، جنہیں ناز تھا فراز وہ بھی تو ، زیرِ سایۂ دیوار آ گئے احمّد فرازؔ 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.