👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts


  • Member ID:  2
  • Group:  🔥 Admin/Core Authority
  • Topic Count:  690
  • Topics Per Day:  0.12
  • Content Count:  11,145
  • Content Per Day:  1.89
  • Reputation:   7,050
  • Days Won:  531
  • Joined:  03/29/2010
  • Status:  Offline
  • Last Seen:  
  • Timezone:  Asia/Karachi
  • Device:  Windows

Posted

تم اک گورکھ دهنده ہو

کھیل کیا تم نے اَزَل سے یہ رَچا رکھا ہے
رُوح کو جسم کے پِنجرے کا بنا کر قیدی
اُس پہ پھر موت کا پہرا بھی بٹھا رکھا ہے
دے کے تدبیر کے پنچھی کو اُڑانیں تم نے
دامِ تقدیر بھی ہر سَمْت بچھا رکھا ہے
کر کے آرائشیں کونین کی برسوں تم نے
ختم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے
لامکانی کا بہرحال ہے دعویٰ بھی تمہیں
نَحْنُ اَقْرَبْ کا بھی پیغام سنا رکھا ہے
یہ بُرائی، وہ بھلائی، یہ جہنّم، وہ بہشت
اِس اُلْٹ پھیر میں فرماؤ تو کیا رکھا ہے؟
جُرم آدم نے کِیا اور سزا بیٹوں کو
! عدل و انصاف کا مِعیار بھی کیا رکھا ہے
دے کے انسان کو دنیا میں خلافت اپنی
اک تماشا سا زمانے میں بنا رکھا ہے
اپنی پہچان کی خاطر ہے بنایا سب کو
سب کی نظروں سے مگر خود کو چُھپا رکھا ہے
تم اک گورکھ دھندا ہو

نِت نئے نقش بناتے ہو، مٹا دیتے ہو
جانے کس جُرمِ تمنّا کی سزا دیتے ہو
کبھی کنکر کو بنا دیتے ہو ہیرے کی کَنی
کبھی ہیروں کو بھی مٹی میں مِلا دیتے ہو
زندگی کتنے ہی مردوں کو عطا کی جس نے
وہ مسیحا بھی صلیبوں پہ سجا دیتے ہو
خواہشِ دید جو کر بیٹھے سرِ طُور کوئی
طُور ہی برقِ تجلّی سے جلا دیتے ہو
نارِ نمرُود میں ڈلواتے ہو خود اپنا خلِیل
خود ہی پھر نار کو گُلزار بنا دیتے ہو
چاہِ کنعان میں پھینکو کبھی ماہِ کنعاں
نُور یعقوب کی آنکھوں کا بجھا دیتے ہو
بیچو یُوسُف کو کبھی مِصْر کے بازاروں میں
آخرِ کار شَہِ مِصْر بنا دیتے ہو
جذب و مستی کی جو منزل پہ پہنچتا ہے کوئی
بیٹھ کر دل میں اَنا الْحَق کی صدا دیتے ہو
خود ہی لگواتے ہو پھر کُفْر کے فتوے اُس پر
خود ہی منصُور کو سُولی پہ چڑھا دیتے ہو
اپنی ہستی بھی وہ اِک روز گنوا بیٹھتا ہے
اپنے دَرْشَن کی لگن جس کو لگا دیتے ہو
کوئی رانجھا جو کبھی کَھوج میں نکلے تیری
تم اسے جھنگ کے بیلے میں رُلا دیتے ہو
جستجو لے کے تمہاری جو چلے قَیس کوئی
اس کو مجنوں کسی لیلیٰ کا بنا دیتے ہو
جَوْت سَسّی کے اگر مَن مِیں تمہاری جاگے
تم اسے تپتے ہوئے تَھل میں جلا دیتے ہو
سوہنی گر تم کو مہینوال تصوُّر کر لے
اس کو بِپھری ہوئی لہروں میں بہا دیتے ہو
خود جو چاہو تو سرِ عرش بُلا کر محبوب
ایک ہی رات میں مِعراج کرا دیتے ہو
تم اک گورکھ دھندا ہو

آپ ہی اپنا پردہ ہو
تم اک گورکھ دھندا ہو

جو کہتا ہوں، مانا، تمہیں لگتا ہے بُرا سا
پھر بھی ہے مجھے تم سے بہرحال گِلہ سا
چُپ چاپ رہے دیکھتے تم عرشِ بریں پر
تپتے ہوئے کَربَل میں مؐحمد کا نوا سا
کِس طرح پلاتا تھا لہو اپنا وفا کو
خود تین دنوں سے وہ اگرچہ تھا پیاسا
دُشمن تو بہر طور تھے دُشمن مگر افسوس
تم نے بھی فراہم نہ کِیا پانی ذرا سا
ہر ظلم کی توفیق ہے ظالم کی وِراثَت
مظلوم کے حصّے میں تسلّی نہ دلاسا
کل تاج سجا دیکھا تھا جس شخص کے سَر پر
ہے آج اُسی شخص کے ہاتھوں میں ہی کاسہ
یہ کیا ہے اگر پُوچُھوں تو کہتے ہو جواباً
اِس راز سے ہو سکتا نہیں کوئی شناسا
تم اک گورکھ دھندا ہو

حیرت کی اک دنیا ہو
تم اک گورکھ دھندا ہو

ہر ایک جا پہ ہو لیکن پَتا نہیں معلوم
تمہارا نام سُنا ہے، نِشاں نہیں معلوم
تم اک گورکھ دھندا ہو

دل سے اَرمان جو نکل جائے تو جُگنُو ہو جائے
اور آنکھوں میں سِمَٹ آئے تو آنسو ہو جائے
جاپ یا ہُو کا جو بے ہُو کرے ہُو میں کھو کر
اُس کو سُلطانیاں مِل جائیں، وہ باہُو ہو جائے
بال بِیکا نہ کسی کا ہو چُھری نیچے
حَلْقِ اَصغَر میں کبھی تِیر ترازُو ہو جائے
تم اک گورکھ دھندا ہو

کس قدر بے نیاز ہو تم بھی
داستانِ دراز ہو تم بھی

مرکزِ جستجوِ عالمِ رنگ و بُو
دَم بہ دَم جلوَہ گر تُو ہی تُو چار سُو
ہُو کے ماحول مِیں، کچھ نہیں اِلّا ہُو
تم بہت دِلرُبا، تم بہت خُوبرُو
عرش کی عظمتیں، فَرش کی آبرو
تم ہو کونین کا حاصلِ آرزو
آنکھ نے کر لیا آنسوؤں سے وُضو
اب تو کر دو عطا دید کا اِک سَبُو
آؤ پَردے سے تم آنکھ کے روبرو
چند لمحے مِلن، دو گھڑی گفتگو
نازؔ جَپتا پِھرے جا بجا کُو بہ کُو
...  وَحْدَہٗ، وَحْدَہٗ، لَا شَریک لَهٗ

 

130714_nn04s_bougie_mains_sn1250.jpg


  • Member ID:  3,008
  • Group:  🌟 LEGACY MEMBER
  • Topic Count:  318
  • Topics Per Day:  0.08
  • Content Count:  708
  • Content Per Day:  0.19
  • Reputation:   861
  • Days Won:  68
  • Joined:  01/07/2016
  • Status:  Offline
  • Last Seen:  
  • Timezone:  Asia/Karachi

Posted

فاصلہ" مشت بھر سہی لیکن"

 

وہ میری "دسترس" سے باہر ہے 

IMG_20180410_000308.jpg


  • Member ID:  2
  • Group:  🔥 Admin/Core Authority
  • Topic Count:  690
  • Topics Per Day:  0.12
  • Content Count:  11,145
  • Content Per Day:  1.89
  • Reputation:   7,050
  • Days Won:  531
  • Joined:  03/29/2010
  • Status:  Offline
  • Last Seen:  
  • Timezone:  Asia/Karachi
  • Device:  Windows

Posted

‏نادان ہوں نا سمجھ ہوں, بیکار ہی سمجھو

دل روتا ہے ہونٹ ہنستے ہیں, فنکار ہی سمجھو

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...