👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

بچھڑنے والے
چلے جو ہو تو بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔

کہ کتنی شامیں اداس آنکھوں میں کاٹنی ہیں___؟؟؟
کہ کتنی صبحیں اکیلے پن میں گزارنی ہیں___؟؟؟

بتا کے جاؤ
کہ کتنے سورج عذاب رستوں کو دیکھنا ہے___؟؟؟
کہ کتنے مہتاب سرد راتوں کی وسعتوں سے نکالنے ہیں ؟

بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کہ چاند راتوں میں وقت کیسے گزارنا ہے___؟؟؟
خاموش لمحوں میں تجھ کو کتنا پکارنا ہے_؟؟؟

بتا کے جاؤ۔ ۔ ۔ ۔

کہ کتنے لمحے شمار کرنے ہیں ہجرتوں کے___؟؟؟
کہ کتنے موسم اک ایک کر کے جدائیوں میں گزارنے ہیں ؟

بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔

کہ پنچھیوں نے اکیلے پن کا سبب جو پوچھا

تو کیا کہوں گا____؟؟؟

کسی نے رستے میں روک کر جو مجھ سے پوچھا
کہ پچھلے موسم میں ساےٴ ساےٴ جو اجنبی تھا ۔ ۔ ۔ !!۔
کہاں گیا ہے____ ؟؟ ؟
تو کیا کہوں گا____؟؟؟

بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میں کس سے تیرا گلہ کروں گا___؟؟؟
بچھڑ کے تجھ سے حبیب . . کس سے ملا کروں گا___؟؟؟
بتا کے جاؤ کہ آنکھ برسی تو کون موتی چنا کرے گا؟
اداس لمحوں میں دل کی دھڑکن سنا کرے گا___؟؟؟؟
بتا کے جاؤ کہ موسموں کو پیام دینے ہیں____؟؟؟ یا نہیں___؟؟؟
فلک کو ، تاروں کو ، جگنوؤں کو سلام دینے ہیں___؟؟؟ یا نہیں___؟؟؟؟

بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔

کہ کس پہ ہے اعتبار کرنا___؟؟؟
تو کس کی باتوں پہ بےنیازی کے سلسلے اختیار کرنا ؟
بتا کے جاؤ کہ اب رویوں کی چال کیا ہو___؟؟؟
جواب کیا ہو____ ؟ سوال کیا ہو____؟
عروج کیا ہو___؟ زوال کیا ہو____؟
نگاہ ، رخسار ، زلف ، چہرہ . . نڈھال کیا ہو___ ؟

بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کہ میری حالت پہ چاندنی کھلکھلا پڑی تو
میں کیا کروں گا____ ؟؟

بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔
کہ میری صورت پہ تیرگی مسکرا پڑی تو
میں کیا کروں گا____ ؟؟

بتا کے جاؤ
کہ تم کو کتنا پکارنا ہے____؟؟؟
بچھڑ کے تجھ سے یہ وقت کیسے گزارنا ہے___؟
اجاڑنا ہے___؟ نکھارنا ہے____ ؟
بدن کو کتنا سوارنا ہے____ ؟
چلے جو ہو تو___
بتا کے جاؤ___ !!

_____کہ لَوٹنا بھی ہے____ ؟؟ یا

 

FB_IMG_1525618559871.jpg

Posted

Very Nice Umdaaa Intekhaab awalaaa 

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...