Urooj Butt 861 Posted June 5, 2018 Member ID: 3,008 Group: 🌟 LEGACY MEMBER Topic Count: 318 Topics Per Day: 0.08 Content Count: 708 Content Per Day: 0.19 Reputation: 861 Days Won: 68 Joined: 01/07/2016 Status: Offline Last Seen: December 10, 2021 Timezone: Asia/Karachi Posted June 5, 2018 سنو اے محرمِ ہستی سنو اے زیست کی حاصل مجھے کچھ دن ہوئے شدت سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں دنیا میں خود کو جس قدر بھی گم کروں مجھ کو تمہارا دھیان رہتا ہے میرے معمول کے سب راستے اب بھی تمہاری سوچ سے ہو کر گزرتے ہیں تمہاری مسکراہٹ آج بھی اس زندگی میں روشنی کا استعارہ ہے تمہارے ہجر سے اب تک میرے دل کے درودیوار پر وحشت برستی ہے میرے اندر کی ویرانی مجھے ہر آن ڈستی ہے بہت سے ان کہے جذبے جو ہم محسوس کرتے تھے وہ مجھ سے بات کرتے ہیں میری تنہائیاں اب بھی تمہارے عکس کی پرچھائیوں کو ڈھونڈ لیتی ہیں سنو اے محرمِ ہستی میں اپنے آپ سے کب تک لڑوں؟؟ کب تک میں خود سے جھوٹ بولوں میں تمہارے بعد زندہ ہوں، مکمل ہوں میں اپنے کھوکھلے پن کو چھپاؤں کس طرح خود سے؟؟ اٹھائے کب تلک رکھوں انا کا ماتمی پرچم؟؟ میں کب تک یہ کہوں سب سے؟؟ کہ میں اس ہجر میں خوش ہوں سنو اے زیست کی حاصل مجھے اقرار کرنا ہے، میں اپنے آپ سے لڑتے ہوئے اب تھک چکا ہوں کہ میں تو اس لڑائی میں کئی راتوں کی نیندیں اور کئی خوشیوں بھرے موسم فقط اک جھوٹ میں جینے کی خاطر ہار آیا ہوں سنو اے محرم ہستی تمہاری خواب سی آنکھوں نے مجھ کو باندھ رکھا ہے میں ان دیکھی یہ ڈوریں توڑنے کاسوچتا ہوں جب تو میری سانس رکتی ہے میں بزدل ہوں، تمہیں کھونے سے مجھ کو خوف آتا ہے تمہارے ہجر میں جینا تمہیں کھونے سے بہتر ہے سنو اے محرم ہستی مجھے تسلیم کرنے دو! میری اس زندگانی کا تمہی روشن حوالہ ہو میری تکمیل تم سے ہے ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﻨﺎ ﺑﮩﺖ ﺩﺷﻮﺍﺭ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ تمہیں کھونے کا سوچوں بھی تو میری سانس رکتی ہے سنو اے محرمِ ہستی ..سنو اے زیست کی حاصل 0 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.