Urooj Butt 861 Posted July 8, 2018 Posted July 8, 2018 محبت کیا ہے____؟؟ چلو تم کو بتاتی ہوں جہاں تک میں سمجھ پائی وہاں تک ہی بتاتی ہوں محبت آسمانوں سے اترتی ایک آیت ہے میرے رب کی عنایت ہے کہیں لے جائے موسیٰ کو تجلی رب کی دکھلانے کہیں محبوب کو عرشوں پہ اپنے رب سے ملوانے کہیں سولی چڑھاتی ہے کسی منصور سرکش کو کہیں یہ بیٹھ کر روتی ہے پھر شبیر بے کس کو لگا کر آگ پانی میں ہوا میں زہر گھولے گی کرے گی رقص شعلوں پر مگر کب بھید کھولے گی کہیں یہ ایڑیاں رگڑے تو زم زم پھوٹ پڑتے ہیں نظر کر دے جو پتھر پر تو پتھر ٹوٹ سکتے ہیں کہیں یہ قیس ہوتی ہے کہیں فرہاد ہوتی ہے کہیں سر سبز رکھتی ہے کہیں برباد ہوتی ہے کہیں رانجھے کی قسمت میں لکھی اک ہیر ہوتی ہے یہ بس تحریر ہوتی ہے کہاں تقدیر ہوتی ہے کہیں ایثار ہوتی ہے کہیں سرشار ہوتی ہے وہیں یہ جیت جاتی ہے جہاں یہ ہار ہوتی ہے محبت دل کی دیواروں سے لپٹی کائی جیسی ہے محبت دل نشیں وادی میں اندھی کھائی سنو تم بھی محبت کو کہیں ہلکا نہیں لینا اگر اپنی پہ آ جائے صحرا نشیں کر دے اٹھا کر آسمانوں سے تمہیں پل میں زمیں کر دے کسی کو دان دیتی ہے کسی کی جان لیتی ہے لکھے گی درد ماتھے پر ستارا کر کے چھوڑے گی 1 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted July 8, 2018 Posted July 8, 2018 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.