Urooj Butt 861 Posted July 14, 2018 Posted July 14, 2018 لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے - تم نہیں جانتے اب تک یہ تمہارے انداز وہ میرے دل میں سمائے ہیں کہ جی جانتا ہے - انہی قدموں نے تمھارے انہی قدموں کی قسم خاک میں اتنے ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے - جو زمانے کے ستم ہیں ، وہ زمانہ جانے تو نے دل اتنے ستائے ہیں کہ جی جانتا ہے - مسکراتے ھوئے وہ مجمعء اغیار کے ساتھ آج یوں بزم میں آئے ہیں کہ جی جانتا ہے - سادگی، بانکپن، اغماض، شرارت، شوخی تو نے انداز وہ پائے ہیں کہ جی جانتا ہے - کعبہ و دیر میں پتھرا گئیں دونوں آنکھیں ایسے جلوے نظر آئے ہیں کہ جی جانتا ہے - دوستی میں تری درپردہ ہمارے دشمن اس قدر اپنے پرائے ہیں کہ جی جانتا ہے - داغِ وارفتہ کو ہم آج تیرے کوچے سے اس طرح کھینچ کے لائے ہیں کہ جی جانتا ہے 1 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted July 15, 2018 Posted July 15, 2018 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.