Urooj Butt 861 Posted September 19, 2016 Posted September 19, 2016 تاج تیرے لئے اک مظہر الفت ہی سہی تجھ کو اس وادی ء رنگیں سے عقیدت ہی سہی میری محبوب ! کہیں اور ملا کر مجھ سے بزم شاہی میں غریبوں کا گزر کیا معنی ثبت جس راہ میں ہوں سطوت شاہی کے نشاں اس پہ الفت بھری روحوں کا سفر کیا معنی ؟ میری محبوب ! پس پردہ تشہیر وفا تو نے سطوت کے نشانوں کو تو دیکھا ہوتا مردہ شاہوں کے مقابر سے بہلنے والی اپنے تاریک مکانوں کو تو دیکھا ہوتا ان گنت لوگوں نے دنیا میں محبت کی ہے کون کہتا ہے کہ صادق نہ تھے جزبے ان کے لیکن ان کے لئے تشہیر کا سامان نہیں کیونکہ وہ لوگ بھی اپنی ہی طرح مفلس تھے یہ عمارات و مقابر ، یہ فصیلیں یہ حصار مطلق الحکم شہنشاہوں کی عظمت کے ستوں سینہ ء دہر کے ناسور ہیں کہنہ ناسور جزب ہے ان میں ترے اور مرے اجداد کا خوں میری محبوب ! انہیں بھی تو محبت ہو گی جن کی صنائی نے بخشی ہے اسے شکل جمیل ان کے پیاروں کے مقابر رہے بے نام و نمود آج تک ان پہ جلائی نہ کسی نے قندیل یہ چمن زار ،یہ جمنا کا کنارہ ، یہ محل یہ منقش درو دیوار ، یہ محراب ، یہ طاق اک شہنشاہ نے دولت کا سہارہ لے کر ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مزاق میری محبوب ! کہیں اور ملا کر مجھ سے 2 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted February 4, 2017 Posted February 4, 2017 مایوسِیوں نے چھین لیے دِل کے ولولے وہ بھی نِشاطِ رُوح کا ساماں نہ کرسکے ساحر لدھیانوی 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.