👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

مرے دل کی خطائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں
خطاؤں پر سزائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں قیامت ہیں

کہاں سے میں کہاں آیا کہاں سے دل کہاں پہنچا
محبت کی ہوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

نہیں معلوم کیا روزِ جزا پیش آنے والا ہے
قیامت میں سزائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

کوئی جیتا ہے ان سے اور مرتا ہے کوئی ان پر
لگاوٹ کی ادائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

علاجِ عشق سے اے چارہ گر تکلیف بڑھتی ہے
مرے حق میں وہ دوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

یہی کہتا ہے سُن سُن کر وہ اہلَ غم کے نالوں کو
فقیروں کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

ادھر میری طبیعت بھی نہیں رکتی نہیں تھمتی
اُدھر اُن کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

چلو رندو بڑھو آؤ پیو پھر فصلِ گل آئی
یہ ساقی کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

کہیں ایسا نہ ہو بڑھ جاۓ پہلے سے جنوں میرا
گھٹائیں بھی ہوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

قیامت کے جو منکر ہوں وہ دیکھیں میری آنکھوں سے
حسینوں کی ادائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

دمِ بے داد وہ اے نوحؔ دل میں یہ سمجھ رکھے
ہماری بد دعائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں

نوحؔ ناروی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

14671177_395095130877951_3474569716288802068_n.jpg

Posted

Shandaar 

Mri dunia meri Maa

Posted

Bohaaaat khoooob :clap:   

 

اک دعا میری جو نامراد لوٹ آئی
زباں سے روٹھ گیا پھر، سوال کا موسم

محسن_نقوی 
 

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...