Urooj Butt 861 Posted December 1, 2016 Posted December 1, 2016 مرے دل کی خطائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں خطاؤں پر سزائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں قیامت ہیں کہاں سے میں کہاں آیا کہاں سے دل کہاں پہنچا محبت کی ہوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں نہیں معلوم کیا روزِ جزا پیش آنے والا ہے قیامت میں سزائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں کوئی جیتا ہے ان سے اور مرتا ہے کوئی ان پر لگاوٹ کی ادائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں علاجِ عشق سے اے چارہ گر تکلیف بڑھتی ہے مرے حق میں وہ دوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں یہی کہتا ہے سُن سُن کر وہ اہلَ غم کے نالوں کو فقیروں کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں ادھر میری طبیعت بھی نہیں رکتی نہیں تھمتی اُدھر اُن کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں چلو رندو بڑھو آؤ پیو پھر فصلِ گل آئی یہ ساقی کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں کہیں ایسا نہ ہو بڑھ جاۓ پہلے سے جنوں میرا گھٹائیں بھی ہوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں قیامت کے جو منکر ہوں وہ دیکھیں میری آنکھوں سے حسینوں کی ادائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں دمِ بے داد وہ اے نوحؔ دل میں یہ سمجھ رکھے ہماری بد دعائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں نوحؔ ناروی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 Quote
Waqas Dar 7,046 Posted December 4, 2016 Posted December 4, 2016 Bohaaaat khoooob اک دعا میری جو نامراد لوٹ آئی زباں سے روٹھ گیا پھر، سوال کا موسم محسن_نقوی 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.