jannat malik👑 Posted December 15, 2016 Posted December 15, 2016 مل گیا تھا تو اُسے خود سے خفا رکھنا تھا دل کو کچھ دیر تو مصروفِ دُعا رکھنا تھا میں نا کہتا تھا کے سانپوں سے اَٹے ہیں راستے گھر سے نکلے تھے تو ہاتھوں میں عصا رکھنا تھا بات جب ترکِ تعلق پہ ہی ٹھہری تھی تو پھر دل میں احساسِ غمِ یار بھی کیا رکھنا تھا دامن موجِ ہوا یوں تو نا خالی جاتا گھر کی دہلیز پہ کوئی تو دِیا رکھنا تھا کوئی جگنو تہہِ داماں بھی چھپا سکتے تھے کوئی آنسو پسِ مژگاں ہی بچا رکھنا تھا کیا خبر اُس کے تعاقب میں ہوں کتنی سوچیں ¿ اپنا انداز تو اوروں سے جدا رکھنا تھا چاندنی بند کواڑوں میں کہاں اُترے گی ¿ اِک دریچہ تو بھرے گھر میں کھلا رکھنا تھا اُس کی خوشبو سے سجانا تھا جو دل کو محسؔن اُس کی سانسوں کا لقب موجِ صبا رکھنا تھا (محسن نقوی) __________________ 1
waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 Awalaaaaaaaaaaaaaaa نچڑ تے جاتے ہیں سب خوا ب اپنی پلکوں سے یہ کس نے جاگتے رہنا سکھا دیا ہے ،____ مجھے محسن نقوی
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now