Popular Post Zarnish Ali👑 Posted February 11, 2017 Popular Post Posted February 11, 2017 اپنی تنہائی مِرے نام پہ آباد کرے کون ہوگا جو مُجھے اُس کی طرح یاد کرے دل عجب شہر کہ جس پر بھی کھُلا در اِس کا وہ مُسافر اِسے ہر سمت سے برباد کرے اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہُوں میں روز اِک موت نئے طرز کی ایجاد کرے اتنا حیراں ہو مِری بے طلبی کے آگے وا قفس میں کوئی در خود میرا صیّاد کرے سلبِ بینائی کے احکام ملے ہیں جو کبھی روشنی چُھونے کی خواہش کوئی شب زاد کرے سوچ رکھنا، بھی جرائم میں ہے شامل اب تو وہی معصوم ہے، ہربات پہ جو صاد کرے جب لہو بول پڑے اُس کی گواہی کے خلاف قاضی شہر کچھ اِس بات میں ارشاد کرے اُس کی مُٹّھی میں بہت روز رہا میرا وجود میرے ساحر سے کہو اب مجھے آزاد کرے 5
Popular Post Zarnish Ali👑 Posted February 16, 2017 Author Popular Post Posted February 16, 2017 کسی صورت بھی نیند آتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں کوئی شے دل کو بہلاتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں اکیلا پا کے مجھ کو یاد اُن کی آ تو جاتی ہے مگر پھر لوٹ کر جاتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں جو خوابوں میں مرے آ کر تسلّی مجھ کو دیتی تھی وہ صورت اب نظر آتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں تمہیں تو ہو شبِ غم میں جو میرا ساتھ دیتے ہو ستارو تم کو نیند آتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں جسے اپنا سمجھنا تھا وہ آنکھ اب اپنی دشمن ہے کہ یہ رونے سے باز آتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں تری تصویر جو ٹوٹے ہوئے دل کا سہارا تھی نظر وہ صاف اب آتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں گھٹا جو دل سے اُٹھتی ہے مژہ تک آ تو جاتی ہے مگر آنکھ اس کو برساتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں ستارے یہ خبر لائے کہ اب وہ بھی پریشاں ہیں سنا ہے اُن کو نیند آتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں 5
Popular Post Zarnish Ali👑 Posted February 17, 2017 Author Popular Post Posted February 17, 2017 ہر وقت فضاؤں میں محسوس کرو گے تم___!! میں پیار کی خوشبو ہوں, مہکوں گی زمانوں تک 5
Zarnish Ali👑 Posted February 17, 2017 Author Posted February 17, 2017 مدتوں کے بعد کی خوشبو نے مجھ سے گفتگو مدتوں کے بعد مہکے زندگی کے دائرے 4
Zarnish Ali👑 Posted February 18, 2017 Author Posted February 18, 2017 ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗﻢ ﮨﻤﯿﮟ ﮈﮬﻮﻧﮉﻭ ﮔﮯ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅ ﮔﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﻭ ﮔﮯ ﯾﺎ ﮐﺴﯽ ﮔﺰﺭﯼ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻧﺎﻡ ﻟﮑﮫ ﺩﻭ ﮔﮯ؟؟ ﭼﻠﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﺎ ﺗﻢ ﺧﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻤﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﮭﻮﻝ ﮨﯽ ﺟﺎﻧﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﺗﻨﯽ ﮔﺬﺍﺭﺵ ﮨﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺫﮐﺮ ﺟﺐ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺩﯾﻨﺎ ﺧﻮﺷﯽ ﮐﺎ ﮨﻮ ﮐﮧ ﻏﻢ ﮐﺎ ﮨﻮ ﺑﺲ ﺍﮎ ﺁﻧﺴﻮ ﮔﺮﺍ ﺩﯾﻨﺎ 4
Zarnish Ali👑 Posted February 20, 2017 Author Posted February 20, 2017 جب درد حد سے بڑھ جاتا ہے اور تیری یادوں کے سلسلے میری دُعاؤں کے دھاگے لے کر ایک دھنک کی ڈوری بُنتے ہے میری دُعاؤں کی ڈور سے بندھی تیری ان گنت خواہشوں کی پتنگ میری تحریروں کی ہواؤں کے سہارے جب آسمانوں میں پرواز کرتی ہے تب خاموشی ساتھ دیتی ہے 4
Zarnish Ali👑 Posted February 21, 2017 Author Posted February 21, 2017 اثر بھی لے رہا ہوں تیری چپ کا تجھے قائل بھی کرتا جا رہا ہوں ۔۔ --- فراق گورکھپوری 4
waqas dar⚙ Posted February 22, 2017 Posted February 22, 2017 سوچتا ہوں اسے کوئی ایک نام دے ہی دوں زندگی نہ سہی بس ایک شام دے ہی دوں 1
Zarnish Ali👑 Posted February 22, 2017 Author Posted February 22, 2017 دل هو چکا هے واقفِ انجامِ زندگی کس دل سے زندگی کی تمنّا کرے کوئی ..........!!! 4
Popular Post Zarnish Ali👑 Posted February 22, 2017 Author Popular Post Posted February 22, 2017 شام سے پہلے مَرتے ھیں یا, آخرِ شب تک جیتے ھیں تیرے بغیر نہ جینے والے دیکھیے کب تک جیتے ھیں 5
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now