Popular Post Anabiya Haseeb 2,533 Posted February 13, 2017 Popular Post Posted February 13, 2017 جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے جو محبتوں کے اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل............. وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر مجھے ہر طرح سے جو راس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے........... سراب اور ستائیں گے میری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے یہ خیال سارے ہیں عارضی... یہ گلاب سارے ہیں کاغذی گلِ آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھر گئے جنہیں کر سکا نہ قبول میں.......... وہ شریک راہِ سفر ہوئے جو مری طلب مِری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے مری دھڑکنوں کے قریب تھے.. مری چاہ تھے ،مرا خواب تھے جو روز و شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے 6 Quote
Waqas Dar 7,046 Posted February 15, 2017 Posted February 15, 2017 ﻭﮦ ﺟﻮ ﺗﯿﺮﺍ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ ﺑﻦ ﺗﯿﺮﮮ ﺍﺩﺍﺱ ﺑﮩﺖ ﮨﮯ 2 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Anabiya Haseeb 2,533 Posted February 16, 2017 Author Posted February 16, 2017 مجھ سے وفا نہ کر، کہ وفا مرگِ عشق ہے مجھ کو فریب دے، کہ محبت جواں رہے 2 Quote
Zarnish Ali 7,895 Posted February 16, 2017 Posted February 16, 2017 شام تک پھرتی رہیں ہجر کی ماری آنکھیں ڈھل گئی شام تو پھر رات سے ہاری آنکھیں ہم اسی آس پہ آنکھوں کو کھلا رکھتے ہیں لوٹ آئیں نہ کسی روز تمہاری آنکھیں اشک ساگر بنے تحریر بنی ہے زنجیر جب سے بچھڑی ہیں تری پیار سے پیاری آنکھیں گاتے گاتے ہمیں اک شخص کی یاد آتی ہے بھیگ جاتی ہیں سرِ بزم ہماری آنکھیں جانے کیا بات ہے کیوں دیکھتی رہتی ہیں میری آنکھوں کی طرف شہر کی ساری آنکھیں 3 Quote
Zarnish Ali 7,895 Posted February 21, 2017 Posted February 21, 2017 دل مضطر کی تڑپ سے جو میں تڑپا بیخودؔ چارہ گر خوش ہیں کہ بیمار نے پہلو بدلا 4 Quote
Waqas Dar 7,046 Posted February 22, 2017 Posted February 22, 2017 میں چاند ہوں میں اپنے ستاروں کے پاس ہوں Poet: وشمہ خان وشمہ دنیا میں تیرے عشق کے ماروں کے پا س ہوں میں چاند ہوں میں اپنے ستاروں کے پاس ہوں آئے ہو مجھ کو ڈھونڈنے گلشن میں کس لئے میں پھول ہوں میں اپنے ہی خاروں کے پاس ہوں جھلسا ہوا وجود ہوں موسم کے درمیاں جب سے تری نظر کے شراروں کے پاس ہوں جب سے تری وفا کا زمانہ ملا مجھے میں ایک ہو کے اب تو ہزاروں کے پاس ہوں دنیا کی ساری رونقِ چاہت کو چھوڑ کر اب دیکھ لوکہ درد کے ماروں کے پاس ہوں اس کی جفا کے وشمہ سمندر میں ڈوب کر خوش بخت ہوں کہ پھر بھی کناروں کے پاس ہوں 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.