Popular Post Anabiya Haseeb 2,533 Posted February 14, 2017 Popular Post Posted February 14, 2017 :ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا ٭٭٭ گزشتہ سال میں، میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا گیا، بڑھاپے میں ہونے والے اس آپریشن کی وجہ سے مجھے کئی ہفتے تک بستر کا ہو کر رہنا پڑا۔ ٭٭٭ اسی سال میں ہی میری عمر ساٹھ سال ہوئی اور مجھے اپنی پسندیدہ اور اہم ترین ملازمت سے سبکدوش ہونا پرا۔ میں نے نشرو اشاعت کے اس ادارے میں اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال گزارے تھے۔ ٭٭٭ اسی سال ہی مجھے اپنے والد صاحب کی وفات کا صدمہ اٹھانا پڑا۔ ٭٭٭ اسی سال میں ہی میرا بیٹا اپنے میڈیکل کے امتحان میں فیل ہو گیا، وجہ اس کی کار کا حادثہ تھا جس میں زخمی ہو کر اُسے کئی ماہ تک پلستر کرا کر گھر میں رہنا پڑا، کار کا تباہ ہوجانا علیحدہ سے نقصان تھا۔ صفحے کے نیچے اس نے لکھا؛ آہ، کیا ہی برا سال تھا یہ مصنف کی بیوی کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ اُس کا خاوند غمزدہ چہرے کے ساتھ خاموش بیٹھا خلاؤں کو گُھور رہا تھا۔ اُس نے خاوند کی پشت کے پیچھے کھڑے کھڑے ہی کاغذ پر یہ سب کچھ لکھا دیکھ لیا۔ خاوند کو اُس کے حال میں چھوڑ کر خاموشی سے باہر نکل گئی۔ کچھ دیر کے بعد واپس اسی کمرے میں لوٹی تو اس نے ایک کاغذ تھام رکھا جسے لا کر اُس نے خاموشی سے خاوند کے لکھے کاغذ کے برابر میں رکھ دیا۔ خاوند نے کاغذ کو دیکھا تو اس پر لکھا تھا ٭٭٭ اس گزشتہ سال میں آخر کار مجھے اپنے پتے کے درد سے نجات مل گئی جس سے میں سالوں کرب میں مبتلا رہا تھا۔ ٭٭٭ میں اپنی پوری صحت مندی اور سلامتی کے ساتھ ساٹھ سال کا ہو گیا۔ سالوں کی ریاضت کے بعد مجھے اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ ملی ہے تو میں مکمل یکسوئی اور راحت کے ساتھ اپنے وقت کو کچھ بہتر لکھنے کیلئے استعمال کر سکوں گا۔ ٭٭٭ اسی سال ہی میرے والد صاحب پچاسی سال کی عمر میں بغیر کسی پر بوجھ بنے اور بغیر کسی بڑی تکلیف اور درد کے آرام کے ساتھ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ٭٭٭ اسی سال ہی اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے کو ایک نئی زندگی عطا فرما دی اور ایسے حادثے میں جس میں فولادی کار تباہ ہو گئی تھی مگر میرا بیٹا کسی معذوری سے بچ کر زندہ و سلامت رہا۔ آخر میں مصنف کی بیوی نے یہ فقرہ لکھ کر تحریر مکمل کی تھی کہ : "واہ ایسا سال، جسے اللہ نے رحمت بنا کر بھیجا اور بخیرو خوبی گزرا۔" ملاحظہ کیجیئے: بالکل وہی حواداث اور بالکل وہی احوال لیکن ایک مختلف نقطہ نظر سے۔۔۔۔ بالکل اسی طرح اگر، جو کچھ ہو گزرا ہے، اسے اس نقطہ نظر سے دیکھا جائے جو اس کے برعکس ہوتا تو، ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شاکر بن جائیں گے۔ اگر ہم بظاہرکچھ کھو بیٹھے اسے مثبت زاویے سے دیکھیں تو ہمیں جو کچھ عطا ہوا وہ بہتر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ ﴿٧٣﴾"اور بے شک تیرا رب تو لوگوں پر فضل کرتا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے" 7 Quote
Mishkat Ramz E Ishq 35 Posted February 14, 2017 Posted February 14, 2017 Hmain har hal men khuda ka sukar ada krna cahiye 2 Quote
Hareem Naz 1,576 Posted February 15, 2017 Posted February 15, 2017 Beshak Allhamdolillah 1 Quote Mri dunia meri Maa
Waqas Dar 7,036 Posted February 15, 2017 Posted February 15, 2017 wahhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhh aik bahtreeeeeeeeeeeeeeeeeeeen lesson ... waqai ALLAH k har kaam mai bahtri huti.. hamara bas nuqt-e-nazar samjhne ka aaur huta or kuch nahi.. ager hum us ko positive hu ker sochain tu hamain bare nuqsaanaat se bachaya huta ALLAH ny or chothi moti cheezain jo hadsati toor per waqaiya hu jati un ka roona hum roona shoro ker dete or bari naimatoo ko bhool jate.. thanks alot @Anabiya Haseeb this is 1 of the best sharing u shared.. really impressive keep it up good sharing May ALLAH give hadaiyaat to all of us ... Ameen 3 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Momina Haseeb 341 Posted February 16, 2017 Posted February 16, 2017 Beshak , Allah k har kam me maslihat hoti ha ... New Content added Less than in a minutes & merged. JazakAllah , Impressive... 2 Quote
Anabiya Haseeb 2,533 Posted February 16, 2017 Author Posted February 16, 2017 Thnku so much @waqas dar @Momina Haseeb 2 Quote
jannat malik 2,205 Posted February 19, 2017 Posted February 19, 2017 جزاک اللہ 0 Quote 💖 Jannat Malik – Posts & FundayForum Featured Links 🌸 Jannat Malik Content 📱 WhatsApp Status Love & Sad 💔 عشق میری زیست کا حاصل 🌹 اردو Blog Entry 🖋️ Urdu Poetry Topic 🌍 Life Beyond Life ☪️ جنت کہاں ہے؟ 📌 FundayForum Community Highlights 📢 Announcements 🏆 Member Ranking / Leaderboard 👨💼 Staff Team 📜 Rules & Terms 🔒 Privacy Policy 📝 Blogs Hub ⚙️ IPS Help & Tutorials
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.