Zarnish Ali👑 Posted February 20, 2017 Posted February 20, 2017 شام سمے ایک اُونچی سیڑھوں والے گھر کے آنگن میں چاند کو اُترے دیکھا ہم نے، چاند بھی کیسا؟ پورا چاند انشاء جی ان چاہنے والی، دیکھنے والی آنکھوں نے ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، کیسا کیسا دیکھا چاند ہر اک چاند کی اپنی دھج تھی، ہر اک چاند کا اپنا روپ لیکن ایسا روشن روشن، ہنستا باتیں کرتا چاند ؟ درد کی ٹھیس بھی اٹھتی تھی، پر اتنی بھی، بھرپور کبھی؟ آج سے پہلے کب اترا تھا دل میں میرے گہرا چاند ! ہم نے تو قسمت کے در سے جب پائے، اندھیرے پائے یہ بھی چاند کا سپنہ ہوگا، کیسا چاند کہاں کا چاند ؟ انشاء جی دنیا والوں میں بےساتھی بے دوست رہے جیسے تاروں کے جھرمٹ میں تنہا چاند، اکیلا چاند ان کا دامن اس دولت سے خالی کا خالی ہی رہا ورنہ تھے دنیا میں کتنے چاندی چاند اور سونا چاند جگ کے چاروں کوٹ میں گھوما، سیلانی حیران ہوا اس بستی کے اس کوچے کے اس آنگن میں ایسا چاند ؟ آنکھوں میں بھی، چتون میں بھی، چاندہی چاند جھلکتے ہیں چاند ہی ٹیکا، چاند ہی جھومر، چہرہ چاند اور ماتھا چاند ایک یہ چاندنگر کا باسی، جس سے دور رہا سنجوگ ورنہ اس دنیا میں سب نے چاہا چاند اور پایا چاند امبر نے دھرتی پر پھینکی نور کی چھینٹ اداس اداس آج کی شب تو آندھی شب تھی، آج کدھر سے نکلا چاند انشاء جی یہ اور نگر ہے، اس بستی کی رِیت یہی ہے سب کی اپنی اپنی آنکھیں، سب کا اپنا اپنا چاند اپنا سینے کے مطلع پر جو بھی چمکا وہ چاند ہوا جس نے مَن کے اندھیارے میں آن کیا اُجیارا چاند چنچل مسکاتی مسکاتی گوری کا مُکھڑا مہتاب پت جھڑ کے پیڑوں میں اٹکا، پیلا سا اِک پتہ چاند دکھ کا دریا، سُکھ کا ساگر، اس کے دم سے دیکھ لئے ہم کو اپنے ساتھ ہی لے کر ڈوبا اور اُبھرا چاند روشنیوں کی پیلی کرنیں، پورب پچھم پھیل گئیں تو نے کس شے کےدھوکے میں پتھر پہ دے ٹپکا چاند ہم نے تو دونوں کو دیکھا، دونوں ہی بےدرد کٹھور دھرتی والا، امبر والا، پہلا چاند اور دوجا چاند چاند کسی کا ہو نہیں سکتا، چاند کسی کا ہوتا ہے ؟ چاند کی خاطر زِد نہیں کرتے، اے میرے اچھے انشاء چاند ابن انشاٰء 2
Zarnish Ali👑 Posted May 18, 2017 Author Posted May 18, 2017 ہو نہ دنیا میں کوئی ہم سا بھی پیاسا لوگو جی میں آتی ہے کہ پی جائیں یہ دریا لوگو کتنی اس شہر کے سخیوں کی سُنی تھی باتیں ہم جو آئے تو کسی نے بھی نہ پوچھا لوگو اتفاقاً ہی سہی ، پر کوئی در تو کُھلتا جھلملاتا پسِ چلمن کوئی سایا لوگو سب کے سب مست رہے اپنے نہاں خانوں میں کوئی کچھ بات مسافر کی بھی سُنتا لوگو ہونگے اس شہر میں کچھ اس کے بھی پڑھنے والے یوں تو یہ شخص بھی مشہور تھا خاصا لوگو کسی دامن ، کسی آنچل کی ہوا تو ملتی جب سرِ راہ یہ واماندہ گرا تھا لوگو ایک تصویر تھی کیا جانیئے کس کی تصویر نقش موہوم سے اور رنگ اُڑا سا لوگو ایک آواز تھی کیا جانیئے کس کی یہ آواز اس نے آواز کا رشتہ بھی نہ رکھا لوگو کچھ پتا اس کا ہمیں ہو تو ، تو تمہیں بتائیں کون گھر ، کون نگر ، کون محلہ لوگو ( ابنِ انشاء ~ 1
Zarnish Ali👑 Posted May 28, 2017 Author Posted May 28, 2017 ھم سانجھ سَمے کی چھایا ھیں تم چڑھتی رات کے چندر ماہ ھم جاتے ھیں تم آتے ھو پھر میل کی صورت کیونکر ھو ؟ "ابنِ انشاء 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now