Hareem Naz👑 Posted March 14, 2017 Posted March 14, 2017 مجھے کب زندگی کی آرزو ہے مگر جب تک تمہاری جستجو ہے بہاریں ہی بہاریں ہیں چمن میں گلوں میں رنگ ہے باقی نہ بُو ہے ڈبویا ناخدا نے جو سفینہ ! ! کناروں کو اسی کی جستجو ہے جدائی کی شکایت کر رہا ہوں اسی سے جو ہمیشہ رُوبرُو ہے تیرے چہرے کی رنگت دیکھتا ہوں یہ کس کی آرزووں کا لہو ہے جسے تُو پی رہا ہے میکدے میں لہُو ہے ، وہ لہُو ہے ، وہ لہُو ہے ! تجھے اک بار کیا واصف نے دیکھا ! تجھے پھر دیکھنے کی آرزو ہے 2
Zarnish Ali👑 Posted March 14, 2017 Posted March 14, 2017 یہ کس سے مل کے آئی ہے محبّت جو اتنی مسکراتی جا رہی ہے مبشر متین مجھے بھی اب تسلّی ہو گئی ہے سمجھ اس کو بھی آتی جا رہی ہے اِدھر میں ہوں جو بولی جا رہا ہوں اُدھر وہ ہے کہ سنتی جا رہی ہے پلٹ کر اب نہیں آئے گی واپس وہ دیکھو میری کشتی جا رہی ہے یہ کس سے مل کے آئی ہے محبّت جو اتنی مسکراتی جا رہی ہے 4
waqas dar⚙ Posted March 16, 2017 Posted March 16, 2017 کئی پہنچے ترے در تک کئی دیوار تک پہنچے بس اک ہم تھے کہ تیری جستجو میں دار تک پہنچے تماشا بن گئے ، سولی چڑھے ، تلوار تک پہنچے پہنچنے والے لیکن جلوہ گاہِ یار تک پہنچے حسینوں کے یہاں انکار ہے اقرار سے پہلے نہیں کی رَمز جو سمجھے ، وہ خوئے یار تک پہنچے مقدر پر ہمیں غیروں کے اکثر رشک آتا ہے کہ ہم در تک نہ پہنچے اور وہ دربار تک پہنچے مسیحا بن گئے ، لیکن مسیحائی بھی کی تم نے ؟ کبھی بیمار کو پوچھا ؟ کبھی بیمار تک پہنچے ؟ اذیت آشنا ہونا پڑا یوں دشتِ ہستی میں مرے تلوؤں کے چھالے بڑھ کے نوکِ خار تک پہنچے جنابِ شیخ نے پیمانہ رَد کرنا نہیں سیکھا ہزاروں بار یہ توبہ سے استغفار تک پہنچے سُنا جب یہ کہ ان کی گفتگو موتی لُٹاتی ہے بھکاری بن کہ ہم بھی اُس دُرِ دُربار تک پہنچے کبھی نامہ لکھا تو خُود ہی لکھ کر ' چاک کر ڈالا کہاں کا نامہ بَر ، کیوں کوئی میرے یار تک پہنچے نرالی چال دیوانوں کی تھی راہِ تمنا میں چلے ، چل کر رُکے ، رُک کر چلے ، دلدار تک پہنچے نصیر! ایسا نہ ہو دشتِ وفا کی دھوپ سے ڈر کر مُحبت سر چھُپانے ، سایہ ِ دیوار تک پہنچے 2
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now