Hareem Naz👑 Posted June 8, 2017 Posted June 8, 2017 لوگ کہتے ہیں سمجھو تو خاموشیاں بھی بولتی ہیں میں عرصے سے خاموش ہوں، وہ برسوں سے بےخبر..!! 1
waqas dar⚙ Posted June 13, 2017 Posted June 13, 2017 وہ سِتم نہ ڈھائے تو کیا کرے اسے کیا خبر کہ وفا ہے کیا تُو اسی کو پیار کرے ہے کیوں، یہ کلیمؔ تجھ کو ہُوا کیا تجھے سنگدل یہ پتہ ہے کیا کہ دُکھے دلوں کی صدا ہے کیا کبھی چوٹ تُو نے بھی کھائی ہے، کبھی تیرا دل بھی دُکھا ہے کیا تُو رئیسِ شہرِ سِتم گراں، میں گدائے کُوچۂ عاشقاں تُو امیر ہے، تو بتا مجھے میں غریب ہوں تو بُرا ہے کیا تُو جفا میں مست ہے روز و شب، میں کفن بدوش غزل بلب ترے رُعبِ حُسن سے چُپ ہیں سب، میں بھی چُپ رہوں تو مزا ہے کیا یہ کہاں سے آئی ہے سُرخ رو، ہے ہر ایک جھونکا لہُو لہُو کٹی جس میں گردنِ آرزُو، یہ اسی چمن کی ہوا ہے کیا ابھی تیرا دورِ شباب ہے، ابھی کیا حساب و کتاب ہے ابھی کیا نہ ہو گا جہان میں، ابھی اس جہاں میں ہُوا ہے کیا یہی ہمنوا، یہی ہم سخن، یہی ہم نشاں، یہی ہم وطن میری شاعری ہی بتائے گی، میرا نام کیا ہے پتہ ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔ 3
Uzee Khan👑 Posted June 14, 2017 Posted June 14, 2017 تجھے اے سنگدل پتہ کیا خاک ھے دکھی دلوں کا۔ جی چاہ رہاھے تیرا خون کردوں 2
waqas dar⚙ Posted June 20, 2017 Posted June 20, 2017 جیسے ہم جان ہی نہیں رکھتے موت کا اجتناب تو دیکھیے 2
Sahrish Dar⚙ Posted June 21, 2017 Posted June 21, 2017 میں خود زمیں ہوں مگر ظرف آسمان کا ہے کہ ٹوٹ کر بھی میرا حوصلہ چٹان کا ہے بُرا نہ مان میرے حرف زہر زہر سہی میں کیا کروں کہ یہی ذائقہ زبان کا ہے ہر ایک گھر پہ مسلط ہے دِل کی ویرانی تمام شہر پہ سایہ میرے مکان کا ہے بچھڑتے وقت سے اب تک میں یوں نہیں رویا وہ کہہ گیا تھا یہی وقت امتحان کا ہے مسافروں کی خبر ہے نہ دُکھ ہے کشتی کا ہوا کو جتنا بھی غم ہے وہ بادبان کا ہے یہ اور بات عدالت ہے بے خبر ورنہ تمام شہر میں چرچہ میرے بیان کا ہے اثر دِکھا نہ سکا اُس کے دل میں اشک میرا یہ تیر بھی کسی ٹوٹی ہوئی کمان کا ہے بچھڑ بھی جائے مگر مجھ سے بدگمان بھی رہے یہ حوصلہ ہی کہاں میرے بدگمان کا ہے قفس تو خیر مقدر میں تھا مگر محسن ہوا میں شور ابھی تک میری اُڑان کا ہے 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now