ROHAAN Posted April 2, 2019 Report Posted April 2, 2019 درویشیں ہار گئی ہوںدرویشا میں خالی درویشا میں ہار گئی ہوں دنیا کالی میں اندر سے خالم خالی درویشا کوئی ٹونا ، ورد وظیفہ کر مجھے "م" کرے منظور مجھے کوئی جاچ سکھا مرا لوں لوں گھنگرو بن جاوے مجھے ناچ سکھا مجھے ایسا ناچ سکھا دے روح نماز قضا نہ کر پاوے من یار قضا نہ کر پاوے یہ کالی دنیا لاکھ کرے تدبیر فقیر سے یار جدا نہ کر پاوےمرے درویشا تجھے واسطہ تیرے نینوں کا جہاں "م" نے ڈیرا ڈالا ہے ترے دھو دھو پیر پیوں مجھ کو اُن "مَازَاْغَ البَصَرِیْ" نینوں کا بس اک جام پلا دےمیں اس دنیا ورگی کالی وے درویشا میں اندر سے خالم خالی ، نین سوالی وے میں ہاری تیرے در پر جیتنے آگئی بھر دے پیاسی روح کی پیالی میرے خالی پن کو "م" کے رنگ سے بھر دے وے درویشا تو چمکیلا روشن ، پیارا ، رنگ رنگیلا دنیا کالی اور اک میں اندر سے خالی..! 1
waqas dar Posted April 3, 2019 Report Posted April 3, 2019 wahhhh bohaaat khoob bhai umdaa intekhaaab hamesha ki tarhan
waqas dar Posted April 3, 2019 Report Posted April 3, 2019 kuch ashaar muje mile ache hain .. mix poets k hain 2,2 lines k تم جو کہتی ہو چھوڑ دو سگریٹ تم مرا ہاتھ تھام سکتی ہو ارشد عباس ذکی ....... مجھ سے ملنے کو آپ آئے ہیں بیٹھیے میں بلا کے آتا ہوں شہزاد شاہ ...... جانی کیا آج میری برسی ہے؟ یعنی کیا آج مر گیا تھا میں؟ مسرور پیرزادہ ..... یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی کہ اب تو جا کے کہیں دن سنورنے والے تھے جمال احسانی ...... اپنی گردن جھکا کہ بات کرو، تم نکالے گئے ہو جنت سے۔ ندیم بھابھہ ۔۔۔۔۔۔۔ خودکشی تک حرام ہے یعنی یہ بھی ممکن نہیں کہ مر جائو انور شعور ....... میں نے چاہا تھا زخم بھر جائیں زخم ہی زخم بھر گے مجھ میں یہ جو میں ہو ذرا سا باقی ہوں وہ جو تم تھے مر گئے مجھ میں عمار اقبال ..... بہت سے غم دسمبر میں دسمبر کے نہیں تھے اسے بھی جون کا غم تھا مگر رویا دسمبر میں عمیر قریشی ..... جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں نامعلوم ..... گہیسو رخ پر ہوا سے ملتے ہیں چلئے اب دونوں وقت ملتے ہیں مرزا شوق لکھنوی ..... نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں میں حرف کن ہوں فرمایا گیا ہوں واصف علی واصف .... سپرد خاک ہی کرنا ہے مجھ کو تو پھر کاہے کو نہلایا گیا ہوں حفیط جالندھری .... ابھی تدفیں باقی ہے ابھی تو لہو سے اپنے نہلایا گیا ہوں رئیس امروہی ..... مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں اکبر ابادی
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now