👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

56492535-643520479418233-196815467589926


درویشیں ہار گئی ہوں

درویشا میں خالی
درویشا میں ہار گئی ہوں
دنیا کالی میں اندر سے خالم خالی

درویشا کوئی ٹونا ، ورد وظیفہ کر
مجھے "م" کرے منظور
مجھے کوئی جاچ سکھا
مرا لوں لوں گھنگرو بن جاوے
مجھے ناچ سکھا

مجھے ایسا ناچ سکھا دے
روح نماز قضا نہ کر پاوے
من یار قضا نہ کر پاوے
یہ کالی دنیا لاکھ کرے تدبیر
فقیر سے یار جدا نہ کر پاوے


مرے درویشا تجھے واسطہ تیرے نینوں کا
جہاں "م" نے ڈیرا ڈالا ہے
ترے دھو دھو پیر پیوں
مجھ کو اُن "مَازَاْغَ البَصَرِیْ" نینوں کا
بس اک جام پلا دے


میں اس دنیا ورگی کالی
وے درویشا میں اندر سے خالم خالی ، نین سوالی
وے میں ہاری تیرے در پر جیتنے آگئی
بھر دے پیاسی روح کی پیالی

میرے خالی پن کو "م" کے رنگ سے بھر دے
وے درویشا تو چمکیلا
روشن ، پیارا ، رنگ رنگیلا
دنیا کالی
اور اک میں اندر سے خالی..!

Posted

wahhhh bohaaat khoob bhai :)   umdaa intekhaaab hamesha ki tarhan :clap:

 

Posted

kuch ashaar muje mile ache hain .. mix poets k hain 2,2 lines k 

تم جو کہتی ہو چھوڑ دو سگریٹ
تم مرا ہاتھ تھام سکتی ہو
ارشد عباس ذکی
.......
مجھ سے ملنے کو آپ آئے ہیں
بیٹھیے میں بلا کے آتا ہوں
شہزاد شاہ
......
جانی کیا آج میری برسی ہے؟
یعنی کیا آج مر گیا تھا میں؟
مسرور پیرزادہ
.....
یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی
کہ اب تو جا کے کہیں دن سنورنے والے تھے
جمال احسانی
......
اپنی گردن جھکا کہ بات کرو،
تم نکالے گئے ہو جنت سے۔
ندیم بھابھہ
۔۔۔۔۔۔۔
خودکشی تک حرام ہے یعنی
یہ بھی ممکن نہیں کہ مر جائو
انور شعور
.......
میں نے چاہا تھا زخم بھر جائیں
زخم ہی زخم بھر گے مجھ میں
یہ جو میں ہو ذرا سا باقی ہوں
وہ جو تم تھے مر گئے مجھ میں
عمار اقبال
.....
بہت سے غم دسمبر میں دسمبر کے نہیں تھے
اسے بھی جون کا غم تھا مگر رویا دسمبر میں
عمیر قریشی
.....
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں
میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں
نامعلوم
.....
گہیسو رخ پر ہوا سے ملتے ہیں
چلئے اب دونوں وقت ملتے ہیں
مرزا شوق لکھنوی
.....
نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں
میں حرف کن ہوں فرمایا گیا ہوں
واصف علی واصف
....
سپرد خاک ہی کرنا ہے مجھ کو
تو پھر کاہے کو نہلایا گیا ہوں
حفیط جالندھری
....
ابھی تدفیں باقی ہے ابھی تو
لہو سے اپنے نہلایا گیا ہوں
رئیس امروہی
.....
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں
فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
اکبر ابادی

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...