Popular Post waqas dar Posted August 6, 2016 Popular Post Report Posted August 6, 2016 وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوںخدا مجھے نفس جبرئیل دے تو کہوں ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا وہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں حیات کیا ہے ، خیال و نظر کی مجذوبی خودی کی موت ہے اندیشہ ہائے گونا گوں عجب مزا ہے ، مجھے لذت خودی دے کر وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے آپ میں نہ رہوں ضمیر پاک و نگاہ بلند و مستی شوق نہ مال و دولت قاروں ، نہ فکر افلاطوں سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھے کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید کہ آرہی ہے دما دم صدائے 'کن فیکوں' علاج آتش رومی کے سوز میں ہے ترا تری خرد پہ ہے غالب فرنگیوں کا فسوں اسی کے فیض سے میری نگاہ ہے روشن اسی کے فیض سے میرے سبو میں ہے جیحوں 4 1 Quote
waqas dar Posted September 24, 2016 Author Report Posted September 24, 2016 4 hours ago, Safa mughal said: thanks Quote
evanmurray Posted September 27, 2018 Report Posted September 27, 2018 I have No words to Admire the Allama Sb.. 1 Quote
jannat malik Posted January 31, 2019 Report Posted January 31, 2019 کل کے غم و عيش پہ کچھ حق نہيں رکھتا جو آج خود افروز و جگر سوز نہيں ہے وہ قوم نہيں لائق ہنگامہ فردا جس قوم کي تقدير ميں امروز نہيں ہے! علامہ اقبال Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.