Urooj Butt 861 Posted October 2, 2016 Posted October 2, 2016 کسی پیاسے کو اپنے حصّے کا پانی پلانا بھی مُحبت ہے بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی مُحبت ہے کسی کے واسطے ننھی سی قُربانی مُحبت ہے کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا مُحبت ہے ہو دل میں دَرد، ویرانی مگر پھر بھی کسی کے واسطے جبرًا ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا زبردستی ہی مُسکانا مُحبت ہے کہیں بارش میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی مُحبت ہے کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو تو اس چڑیا کو پنکھے بند کرکے راستہ باہر کا دِکھلانا مُحبت ہے کسی کے زخم سہلانا کسی روتے ہوئے کے دل کو بہلانا مُحبت ہے کہ میٹھا بول، میٹھی بات، میٹھے لفظ، سب کیا ہے؟ مُحبت ہے مُحبت ایک ہی--- بس ایک ہی انسان کی خاطر مگن رہنا ہمہ وقت اُس کی باتوں ، خُوشبوؤں میں ڈولنا کب ہے مُحبت صرف اُس کی زُلف کے بل کھولنا کب ہے مُحبت کے ہزاروں رنگ لاکھوں استعارے ہیں کسی بھی رنگ میں ہو یہ مجھے اپنا بناتی ہے یہ میرے دل کو بھاتی ہے--- 2 Quote
Hareem Naz 1,577 Posted October 3, 2016 Posted October 3, 2016 hayee ray mohabbat ? 0 Quote Mri dunia meri Maa
Urooj Butt 861 Posted October 4, 2016 Author Posted October 4, 2016 @Hareem Naz heheheh @Zarnish Ali thanks jani 0 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.