👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

  • 1 year later...
Posted

وہ سراپا سامنے ہے، استعارے مسترد
چاند، جگنو، پھول، خوشبو اور ستارے مسترد

تذکرہ جن میں نہ ہو ان کے لب و رخسار کا
ضبط وہ ساری کتابیں، وہ شمارے مسترد

کشتیِ جاں کا ہے رشتہ جب کسی طوفان سے
سب جزیرے رائیگاں، سارے کنارے مسترد

اس کی خوشبو ہمسفر راہِ مسافت میں ہو گر
خواب، منظر، رہگزر، دریا، شرارے مسترد

جب کوئی بوئے وفا اُن میں نہیں باقی رہی
ساری سوغاتیں تمھاری، خط تمھارے مسترد

خاک و خوں کا دیکھنا ہی جب مقدر ہے ظفر
زندگی کے رنگ سارے ، سب نظارے مسترد

Posted

 

‏عقل والا____ تیری دنیا سے پریشان گیا
عِشق والا تجھے ہر رنگ میں پہچان گیا

@Zarnish Ali

Posted

.....تمام رات میرے گھر کا ایک در کھلا رہا
..... میں راہ دیکھتا رہا, وہ راستہ بدل گیا

 

Posted

تھکا گیا ہے مسلسل سفر اداسی کا
 اور اب بھی ہے میرے شانے پہ سر اداسی کا

وہ کون کیمیا گر تھا کہ جو بکھیر گیا
 تیرے گلاب سے چہرے پہ زر اداسی کا

میرے وجود کے خلوت کدے میں کوئی تو تھا
 جو رکھ گیا ہے دیا طاق پر اداسی کا

میں تجھ سے کیسے کہوں یار مہربان میرے
 کہ تو علاج نہیں میری ہر اداسی کا

یہ اب جو آگ کا دریا مرے وجود میں ہے
 یہی تو پہلے پہل تھا شرر اداسی کا

نہ جانے آج کہاں کھو گیا ستارہِ شام
 وہ میرا دوست میرا ہمسفر اداسی کا

فراز دیدہ پر آب میں نہ ڈھونڈ اسے
 کہ دل کی تہہ میں کہیں ہے گہر اداسی کا

Posted

یہ جو دیوار پہ تصویر ہے ، یہ کچھ بھی نہیں
وه جو تصویر میں دیوار ہے ، کیا ٹینشن ہے ؟؟؟؟

Posted

Bohaaat khooob :)  awalaaa zoooq e shairy :) 

rope-line-animated.gif


New Content added Less than in a minutes & merged.

animated-smiley-line.gif

 

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں
 درد دریا کے کنارے تو نہیں ہوتے ناں

رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیں
 روٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے ناں

راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو
 وہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں

ہونٹ سینے سے کہاں بات چھپی رہتی ہے
 بند آنکھوں سے اشارے تو نہیں ہوتے ناں

ہجر تو اور محبت کو بڑھا دیتا ہے
 اب محبت میں خسارے تو نہیں ہوتے ناں

زین اک شخص ہی ہوتا ہے متاعِ جاں بھی
 دل میں اب لوگ بھی سارے تو نہیں ہوتے ناں

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.9k
    Total Posts


×
×
  • Create New...