Urooj Butt👑 Posted October 4, 2016 Posted October 4, 2016 سچ ہے ہمیں کو آپ کے شکوے بجا نہ تھے بے شک ستم جناب کے سب دوستانہ تھے ہاں، جو جفا بھی آپ نے کی قاعدے سے کی ہاں، ہم ہی کاربندِ اُصولِ وفا نہ تھے آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہرباں بُھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے کیوں دادِ غم ہمیں نے طلب کی، بُرا کیا ہم سے جہاں میں کشتۂ غم اور کیا نہ تھے گر فکرِ زخم کی تو خطاوار ہیں کہ ہم کیوں محوِ مدح خوبیِ تیغِ ادا نہ تھے ہر چارہ گر کو چارہ گری سے گریز تھا ورنہ ہمیں جو دکھ تھے ، بہت لادوا نہ تھے لب پر ہے تلخیِ مئے ایّام، ورنہ فیض ہم تلخیِ کلام پہ مائل ذرا نہ تھے 3
waqas dar⚙ Posted October 31, 2016 Posted October 31, 2016 @Urooj Butt bohaaat umdaaa وقت گزرا ہوا ملا ہے مجھے کوئی پہلے سے جانتا ہے مجھے اپنے آغاز کی تلاش میں ہوں اپنے انجام کا پتا ہے مجھے بیٹھے بیٹھے اسی غبار کے ساتھ اب تو اڑنا بھی آ گیا ہے مجھے رات جو خواب دیکھتا ہوں میں صبح وہ خواب دیکھتا ہے مجھے میں نے جینے میں احتیاط نہ کی روگ یونہی نہیں لگا ہے مجھے میں صداؤں میں سانس لیتا ہوں ایک درویش کی دعا ہے مجھے یہ طلسمِ غمِ جہاں مہدیؔ ٹوٹتا ہے نہ توڑتا ہے مجھے 1
Zarnish Ali👑 Posted October 31, 2016 Posted October 31, 2016 یہ خواب ھے خوشبو ھے کہ جھونکا ھے کہ پل ھے یہ دھند ھے بادل ھے کہ سایہ ھے کہ تم ہو
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now