Zarnish Ali👑 Posted January 2, 2017 Posted January 2, 2017 کب تلک مدعا کہے کوئی نہ سنو تم تو کیا کہے کوئی غیرت عشق کو قبول نہیں کہ تجھے بے وفا کہے کوئی منتِ ناخدا نہیں منظور چاہے اس کو خدا کہے کوئی ہر کوئی اپنے غم میں ہے مصروف کس کو درد آشنا کہے کوئی کون اچھا ہے اس زمانے میں کیوں کسی کو برا کہے کوئی کوئی تو حق شناس ہو یارب ظلم کو ناروا کہے کوئی وہ نہ سمجھیں گے ان کنایوں کو جو کہے برملا کہے کوئی آرزو ہے کہ میرا قصہء شوق آج میرے سوا کہے کوئی جی میں آتا ہے کچھ کہوں ناصر کیا خبر سن کے کیا کہے کوئی دیوان (ناصر کاظمی) 3
waqas dar⚙ Posted January 3, 2017 Posted January 3, 2017 دل میں اور تو کیا رکھا ہے تیرا درد چھپا رکھا رکھا ہے 1
Zarnish Ali👑 Posted January 13, 2017 Author Posted January 13, 2017 حاِل دل ہم بھی ُسناتے لیکن جب وہ ُرخصت ہوا تب یاد آیا ناصر کاظمی 3
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now