ADMIN👑 Posted June 14, 2017 Posted June 14, 2017 تمہیں کس نے کہا پگلی مجھے تم یاد آتی ہو ؟؟؟ بہت خوش فہم ہو تم بھی تمہاری خوش گمانی ہے میری آنکھوں کی سرخی میں تمھاری یاد کا مطلب ؟؟ میرے شب بھر کے جگنے میں تمہارے خواب کا مطلب ؟؟ یہ آنکھیں تو ہمیشہ سے ہی میری سرخ رہتی ہیں تمہیں معلوم ہی ہو گا اس شہر کی فضا کتنی آلودہ ہے تو یہ سوزش اسی فضا کے باعث ہے تمہیں کس نے کہا پگلی کہ میں شب بھر نہیں سوتا مجھے اس نوکری کے سب جھمیلوں سے فرصت ملے تو تب ہے نا میری باتوں میں لرزش ہے میں اکثر کھو سا جاتا ہوں تمہیں کس نے کہا پگلی ؟ محبت کے علاوہ اور بھی تو درد ہوتے ہیں فکرِ معاش، سکھ کی تلاش ایسے اور بھی غم ہیں اور تم ان سب غموں کے بعد آتی ہو تمہیں کس نے کہا پگلی ؟ مجھے تم یاد آتی ہو یہ دنیا والے پاگل ہیں ذرا سی بات کو یہ افسانہ سمجھتے ہیں مجھے اب بھی یہ پاگل تیرا دیوانہ سمجھتے ہیں تمہیں کس نے کہا پگلی ؟ مگر شاید مگر شاید میں جھوٹا ہوں !.... میں ریزہ ریزہ ٹوٹا ہوں 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now