👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

کوئی ایسا جادو ٹونہ کر۔
مرے عشق میں وہ دیوانہ ہو۔
یوں الٹ پلٹ کر گردش کی۔
میں شمع، وہ پروانہ ہو۔

زرا دیکھ کے چال ستاروں کی۔
کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا
کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ۔
جو کر دے بخت سکندر سا

کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر۔
کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے ۔
کوئی ایسا دے تعویز مجھے۔
وہ مجھ پر عاشق ہو جائے۔۔

کوئی فال نکال کرشمہ گر ۔
مری راہ میں پھول گلاب آئیں۔
کوئی پانی پھوک کے دے ایسا۔
وہ پئے تو میرے خواب آئیں۔

کوئی ایسا کالا جادو کر
جو جگمگ کر دے میرے دن۔
وہ کہے مبارک جلدی آ ۔
اب جیا نہ جائے تیرے بن۔

کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے ۔
جس رہ سے وہ دلدار ملے۔
کوئی تسبیح دم درود بتا ۔
جسے پڑھوں تو میرا یار ملے

کوئی قابو کر بے قابو جن۔
کوئی سانپ نکال پٹاری سے
کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا
کوئی منکا اکشا دھاری سے ۔

کوئی ایسا بول سکھا دے نا۔
وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں۔
کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے ۔
وہ جانے ، جان نثار ہوں میں۔

کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا۔
اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں ۔
جو مرضی میرے یار کی ہے۔
اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں۔

کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ۔
جو اشک بہا دے سجدوں میں۔
اور جیسے تیرا دعوی ہے
محبوب ہو میرے قدموں میں ۔

پر عامل رک، اک بات کہوں۔
یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر۔
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا۔

 اور عامل سن یہ کام بدل۔
یہ کام بہت نقصان کا ہے۔
سب دھاگے اس کے ہاتھ میں ہیں۔
جو مالک کل جہان کا ہے۔

 

 

FB_IMG_15256337567276498.jpg

Posted

زیست سے تنگ ہو اے داغ تو کیوں جیتے ہو

جان پیاری بھی نہیں جان سے جاتے بھی نہیں

Posted

دور منزل ہے راہ گزر تم ہو____
راستہ ختم ہی نہیں ہوتا !!!!
ریزہ ریزہ ہیں خواب آنکھوں میں____
کیسے کہ دوں کہ غم نہیں ہوتا !!!!

کوئی شکوہ نہیں مگر مولا !!!!
کیا کروں درد کم نہیں ہوتا !!!____ 

زندگی کے اداس لمحوں میں ____
تیری یادوں کا سائبان تو ہے !!!!
تیرا احساس تیری خوشبو ہے ____
میرے اپنوں کا ایک مان تو ہے!!!!
یہ چراغوں کو کیا بجھا ئیں گی ____
کہ ہوا ؤ ں میں دم نہیں ہوتا !!!!

کوئی شکوہ نہیں مگر مولا ____!!!!
کیا کروں درد کم نہیں ہوتا !!!!

کیا کہیں کس طرح گزاری ہے ____
زندگی تجھ کو جی کر دیکھ لیا !!!!
میرے زخموں کی بات کرتے ہو ____
یہ زہر ہم نے پی کر دیکھ لیا !!!!
کیا کسی سے گلہ کرے کوئی ____
تو بمائل کرم نہیں ہوتا !!!!
 
کوئی شکوہ نہیں مگر مولا ____!!!!
کیاکروں درد کم نہیں ہوتا !!!!!

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...